04:26 pm
ترکی : خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی نگل کر چوری کی کوشش ناکام

ترکی : خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی نگل کر چوری کی کوشش ناکام

04:26 pm

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی چرانے کےلیے اسے نگل لیا لیکن دکان میں موجود ملازم نے خاتون کو انگوٹھی نگلتے ہوئے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع صرافہ بازار میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے۔ یوں تو دنیا بھر کے چور چوری کےلیے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن استنبول میں ایک خاتون ہیرے کی انگوٹھی خریدنے کے بہانے جیولری کی دکان میں داخل ہوئی اور انگوٹھی دیکھنے کے دوران پرس سے پانی کی بوتل نکالی اور انگوٹھی نگل گئی۔ غیر
ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے بہت چالاکی سے ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کی کوشش کی لیکن دکان موجود ایک ملازم نے اپنی عقابی نگاہوں سے خاتون کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھی نگلتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملازم نے پولیس کو چوری کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس خاتون کو گرفتار کرکے اسپتال لے گئی، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ انگوٹھی خاتون کے پیٹ میں موجود ہے جس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون ضمانت پر رہا ہوگئی تاہم انگوٹھی اب بھی خاتون کے پیٹ میں ہے، جو خاتون کو واپس کرنا ہوگی یا اس کی قیمت دکان مالک کو ادا کرنا ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کے جرم میں کئی سال قید اور جرمانے کی سزا سامنا کرنا پڑسکتا ہے. خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں پولیس 54 سالہ آئرلینڈ کے شہری کو ترکی کے جنوب مغربی شہر میں واقع ریزوٹ سے گرفتار کیا تھا جس نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کےلیے نگل لی تھی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو