02:06 pm
سوڈان : جہاز کے ٹوائلٹ سے سات کروڑ روپے برآمد

خرطوم(این این آئی)خانہ جنگی اور غربت کے شکار ملک سوڈان کے ایک طیارے کے ٹوائلٹ سے 7 کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم برآمد ہونے پر سب حیران رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوائلٹ سے بر آمد ہونے والی رقم غیر ملکی کرنسی تھی جس کی مقامی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ پائونڈ تھی۔غیر ملکی کرنسی کو طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک سیاہ رنگ کے پلاسٹک کے بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ نوٹوں سے بھرے بیگ کو طیارے کی فضائی میزبان نے دیکھا اور انہوں نے اسے بم سمجھ کر سیکیورٹی کو مطلع کردیا۔سیکیورٹی ٹیم نے ٹوائلٹ سے برآمد
 
بیگ کو کھولا تو سب لوگ خطیر غیر ملکی کرنسی دیکھ کر حیران رہ گئے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کرنسی کس نے چھپائی اور طیارہ کہاں جانے کے لیے تیار تھا۔نوٹوں سے بھرے بیگ کے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے سے برآمد کیا گیا۔سوڈان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خانہ جنگی و سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کرپشن عروج پر ہے۔ سوڈان کا شمار پسماندہ ممالک میں بھی ہوتا ہے۔سوڈان میں سیاسی عدم استحکام اور حکومتی کرپشن کے خلاف رواں برس کے آغاز میں ہی شدید مظاہرے دیکھے گئے اور اپریل میں ملک پر 30 سال تک حکمرانی کرنے والے صدر عمر البشیر کو فوج نے برطرف کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ان کی گرفتاری کے بعد بھی مظاہرے جاری رہے اور نئی بننے والی فوجی حکومت کے خلاف بھی لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔سوڈان کے وزیر دفاع جنرل عود ابن عوف نے اپریل میں ہی فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بنائی جانے والی ملٹری کونسل کو آئندہ 2 سال تک حکومت کرنے کا اختیار دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر لوگوں کے مظاہرے جاری رہے۔احتجاج کرنے والے افراد و رہنماں نے صدر کی برطرفی کے بعد تشکیل دی گئی ملٹری کونسل کو بھی مسترد کردیا اور مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں جمہوری نظام نافذ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان  کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

سیالکوٹ ریلوے پولیس نےگھر سے نقدی لے کر بھاگنے والی بچی والدین کے حوالے کردی

میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات... اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ ‏