04:54 pm
دنیاکاایک ایساملک جہاں بیوی کی سالگرہ بھولناجرم ہے ،جانیں دنیاکے مختلف ممالک کے حیرت انگیز قوانین

دنیاکاایک ایساملک جہاں بیوی کی سالگرہ بھولناجرم ہے ،جانیں دنیاکے مختلف ممالک کے حیرت انگیز قوانین

04:54 pm

وطن عزیزپاکستان میں توقانون توڑناعام بات ہے لیکن اس ملک کارہائشی جب کسی دوسرے ملک میں جاتاہے توفوراً اندرکاقانون کی پاسداری کرنے والاانسان انگڑائی لےکرجاگ اٹھتاہے لیکن کئی ممالک میں کچھ قوانین ایسے بھی ہیں جن کاذکرکہیں نہیں اوریہی قوانین وہاں موجودغیرملکیوں کوپھنسادیتے ہیں ،یہاں آپ کودس ایسی دلچسپ چیزوں کے بارے میں بتارہے ہیں جنہیں مختلف ممالک میں ممنوعہ قراردیاگیاہے ،بسکٹ کھانامنع ہے ،برطانیہ میں کرسمس کے دن بسکٹ اورمیٹھے بن کھانے پرپابندی ہے کیونکہ 1644میں الیورکرومویل نے کرسمس منانے پرپا بندی عائدکردی تھی کیونکہ اسے غیراخلاقی لگتاتھا۔وہیل کو چھونا منع ہے:برطانوی قوانین کے مطابق ریاست کے تین میل کے دائرے میں پائی جانی والی تمام وہیل، ڈولفن اور مملایہ سمندری حیات ملکہ کی جاگیر ہیں۔ اس لئے انہیں چھونا منع ہے۔ڈوبنے والے کو بچانا منع ہے:
چینی فلسفے کے مطابق آپ کسی کی قسمت میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔ اس لئے اگر کوئی ڈوب رہا ہے تو آپ اسے نہیں بچائیں گے۔کبوتروں کو کھلانا منع ہے:وینس میں کبوتروں اور دیگر پرندوں کو کھانا کھلانا قابل جرمانہ جرم ہے۔ کیونکہ یہ پرندے وینس کے تاریخی مجسموں کو خراب کرتے ہیں۔کنڈر سرپرائز پر پابندی ہے۔امریکا میں مشہور کنڈر سرپرائز چاکلیٹ ایگز پر پابندی ہے۔ کیونکہ اس میں موجود چھوٹے چھپے پوئے کھلونے بچوں کے گلے میں پھنسنے کا خدشہ ہوتا ہے۔چلّر سے ادائیگی منع ہے:اگر آپ کینیڈا میں ہیں تو آپ دس ڈالر سے زائد قیمت کی چیز صرف سکے دے کر نہیں خرید سکتے۔ یعنی آپ کو نوٹ دینا ضروری ہوگا۔بیوی کی سالگرہ بھولنا جرم ہے:سمووا پیسیفک جزائر میں واقع ایک آزاد ریاست ہے اور اپنے عجیب قوانین کی وجہ سے مشہور ہے۔ جن میں سے ایک بیوی کی سالگرہ بھولنے پر جرمانہ ہے ، جو سیدھا بیوی کے ہاتھ میں جائے گا۔ٹیٹو کی نمائش منع ہےجاپان میں ٹیٹو کو جرائم پیشہ افراد سے منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ جاپان کے مشہور یاکوزا گینگ کے ممبران اپنے جسم پر ٹیٹو بنواتے ہیں۔۔ ٹیٹو بنوانے پر تو کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن اس کی نمائش نہیں کی جاسکتی۔یسوں پر پاؤں رکھنا منع ہے:تھائی لینڈ میں سکوں، نوٹوں یا کسی بھی ایسی چیز جس پر تھائی اعلیٰ حکام کی تصویر ہو ان پر پاؤں رکھنا جرم ہے۔بوسہ کناری منع ہے:فرانس میں ریلوے اسٹیشن پر بوسہ کناری کرنے پر پابندی عائد ہے۔ کیونکہ اس کیو جہ سے ٹرینیں لیٹ ہوجاتی ہیں۔