02:28 pm
کریم میں سفرکے دوران بچی کی پیدائش

کریم میں سفرکے دوران بچی کی پیدائش

02:28 pm

لاہور(ویب ڈیسک )ملک بھرمیں عوام کوسفری سہولیات فراہم کرنے کےلیے آن لائن ٹیکسی سروسز چل رہی ہیں جن سےعوام کی بڑی تعدادمستفیدہورہی ہے،حال ہی میں آن لائن ٹیکسی سروس کریم میں دوران سفر ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد اس نومولودبچی کوکریم بے بی قراردیدیاگیا۔کریم ٹیکسی سروس کی جانب سے سوشل میڈیاپرایک ویڈیوشیئرکی گئی جس میں بتایاگیاکہ نومولود فریحہ پاکستان کی پہلی کریم بے بی ہے۔ ہر کریم رائیڈ کی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے
لیکن فریحہ کی کہانی باقی کہانیوں سے کافی الگ ہے۔ سبطین اور ان کی اہلیہ کریم کی گاڑی پر اسپتال جا رہے تھے اور دوران سفر ہی فریحہ کی پیدائش ہو گئی۔فریحہ کے والد سبطین نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے کہا تھا کہ تم لوگ رکشے وغیرہ میں دھکے کھائو گے اس سے اچھا ہے کہ ہم کریم منگوا لیتے ہیں اور تم لوگ کریم پر اسپتال چلے جاؤ۔میںنے حامی بھر لی جس پر میرے دوست نے مجھے کریم کی گاڑی منگوا کر دی۔ ہم اے سی والی گاڑی میں بہت سہولت سے گئے اور اس کے باوجود ہمارے پیسے بھی کم لگے۔ کریم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کریم کی سیفٹی ٹیموں نے گاڑی کے کیپٹن کو پورا راستہ گائیڈ کیا تاکہ وہ فریحہ اور اُس کی والدہ کو باحفاظت اسپتال پہنچا دیا جائے۔ فریحہ اور اُس کی والدہ دونوں صحتمند ہیں۔کریم میں دوران سفر پیدا ہونے والی فریحہ کی اس دنیا میں آنے کی خوشی میں کریم کی جانب سے فریحہ کو زندگی بھر کے لیےبالکل مفت رائیڈز کا تحفہ دیا گیا ہے۔ کریم کی جانب سے فریحہ کو زندگی بھر کے لئے مفت رائیڈ دینے کے اعلان پر کریم کھے کسٹمرز نے کمپنی کے اس فیصلے کو خوب سراہا ۔

تازہ ترین خبریں