02:25 pm
لڑکی کے پیٹ سے دو کلو بال برآمد

لڑکی کے پیٹ سے دو کلو بال برآمد

02:25 pm

لاہور ۔ کچھ ماہ قبل انڈیا سے خبر آئی تھی کہ ایک لڑکی کا آپریشن ہوااور اس کے پیٹے سے کافی تعداد میں زیورات برآمد ہوئے جو وہ اپنے بھائی کی دکان سے چوری کر کے کھایا کرتی تھی تاہم اب روس میں ایک واقعہ پیش آیا ہے کہ لڑکی اپنے جسم کے بال کھاتی تھی اور آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے دو کلو بال نکالے گئے ہیں۔روس میں ایک 19 سال کی لڑکی کو پیٹ میں تکلیف ہوئی اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ نوجوان لڑکی کو ہر کھانے کے بعد فوری طور پر الٹی آ جاتی ہے جس کے بعد وہ کافی کمزور محسوس کرتی ہے۔ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکی کے کئی ٹیسٹ کیے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا
کہ اسکے پیٹ میں شاید پتھری یا کوئی ایسی ٹھوس چیز موجود ہے جس کی وجہ سے لڑکی کو کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریضہ کی رپورٹس کے مطابق ٹھوس چیز نے لڑکی کے پیٹ میں تقریباً تمام جگہ کو گھیرا ہوا تھا اور اس کے پیٹ میں شدید تکلیف تھی جبکہ اسکی آنتوں میں انفیکشن پایا گیا تھا۔ سرجن کی ٹیم نے ٹیسٹ کے بعد جب لڑکی کا آپریشن کیا تو دیکھ کر حیران ہو گئے کہ اسکے پیٹ میں ٹھوس چیز 2 کلو وزنی بالوں سے بنا ہوا ایک گیند نما گچھا تھا جو 20 انچ چوڑا تھا۔لڑکی کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں بچوں کی عادت ہوتی ہے جس میں اپنے بالوں کو منہ میں لینے اور چبانے کے عادی ہوتے ہیں، یہ عادت زیادہ تر نوجوان لڑکیوں میں پائی جاتی ہے جو کہ اکثر بالوں کو منہ میں لیتے ہوئے یا چباتے ہوئے نِگل بھی لیتی ہیں۔اس لڑکی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا کہ اسے اپنے بال چبانے کی عادت تھی اور غیر محسوس انداز میں وہ دو کلو کے قریب اپنے بال کھا چکی تھی جو پیٹ میں جا کر جمع ہو گئے تھے۔ لڑکی کی والدہ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کی بیٹی اب مکمل طور پر صحت یاب ہے۔جبکہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنے ہی بالوں کو نگل لیتے ہیں وہ ایک نفسیاتی بیماری کا شکار ہوتے ہیں جسے ’ٹریکو فیگیا‘ کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری