01:27 pm
 باپ نے بیٹی کو اسکول بھیجنے کے لیے ایسا کیا کر ڈالا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

باپ نے بیٹی کو اسکول بھیجنے کے لیے ایسا کیا کر ڈالا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

01:27 pm

لاہور (ویب ڈیسک) والدین کی بچوں سے محبت ایک قدرتی امر ہے ،تاہم آج کل باپ کی بیٹی سے محبت کی مثالی اور متاثر کن کہانی ترک میڈیا میں نمایاں جگہ بنارہی ہے۔بچی کے والد نے بھاری قرض لے کر چھ دنوں میں خود چار کلومیٹر طویل پہاڑی سڑک تعمیر کی تاکہ اس کی کم سن بیٹی اسکول جاسکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مغربی صوبے مولا کے ایک دیہی علاقے میں کم سن غامزے کورکت نرسری اسکول اس لیے نہیں جاسکی کہ مناسب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بس اس تک نہیں آسکتی تھی
کیونکہ اس کے گھر تک جانے والی پہاڑی سڑک خراب اور انتہائی تنگ تھی۔غامزے کے خاندان کی طرف سے بلدیہ اور قومی تعلیم کی صوبائی نظامت کونئی سڑک بنانے کی درخواستیں کی گئیں جنہیں مسترد کردیا گیا کہ یہ گندی جنگلی سڑک ہے، کچھ نہیں کرسکتے ۔بیٹی کے اسکول جانے کیلئے باپ نے سڑک بنا دی والد نے سال بھر انتظار کیا مگر کچھ نہیں بدلا۔ اب غامزے چھ سال کی تھی اور اسے منٹیسے ضلع کے پرائمری اسکول میں داخل کرایا گیا، والد رمضان نے بیٹی کو ٹریکٹر پر بٹھا کرقریب ترین مرکزی سڑک پر جانا شروع کیا جہاں اسے اسکول بس مل سکتی تھی۔تاہم یہ طویل اور تھکا دینے والا راستہ تھا، سڑک کی بدحالی کی وجہ سے بیٹی کی تعلیم متاثر ہوتے دیکھ کرانہوں نے خود کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سڑک کو صاف کیا، اسے کھودا، اور ہموار کیا۔ بھاری قرض لے کر اس نے ڈگر اور چار ٹرک کرائے پر لیے۔میونسپلٹی نے اسے ایک ٹرک اورمحکمہ جنگلات نے اسے ایک گریڈر فراہم کیا ۔ چھ دنوں میں والد نے چار کلومیٹر سڑک بنادی۔اب غامزے آرام سے اسکول جاسکتی ہے، اور اسکول بس اب اسے دروازے سے پک اور ڈراپ کرتی ہے۔غامزے کا خاندان اس سڑک کی تعمیر کی وجہ سے بھاری قرض تلے دب گیا، تاہم سڑک کی تعمیر کے فوری بعد ایک غیر متوقع شخصیت نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔یہ ضلعی گورنر کینر یلدز تھے۔ انہوں نے غامزے کے خاندان کوخوشخبری دی کہ ان کا سارا قرض مغلہ کے گورنر ایسنگول سیولک کے حکم پر ادا کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری