11:34 am
40 سالہ محبت کے بعد 90 سالہ برطانوی کامیڈین کی موت سے دو روز قبل شادی

40 سالہ محبت کے بعد 90 سالہ برطانوی کامیڈین کی موت سے دو روز قبل شادی

11:34 am

لندن(این این آئی) 90 برس کی عمر میں فوت ہونے والے برطانیہ کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار سَر کین ڈوڈ نے موت سے دو روز قبل ہی اپنی 76 سالہ رفیقہ این جونز سے شادی کرلی ۔ ڈوڈ اور جونز کے درمیان محبت کا سلسلہ 40 برس تک جاری رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیورپول کے ایک ہسپتال میں چھ ہفتوں تک سینے کی شدید تکلیف کے علاج کے کین ڈوڈ گھر آ گئے تھے جہاں وہ اپنی محبوبہ این جونز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ڈوڈ کی وفات اسی گھر میں ہوئی جہاں 90 برس قبل ان کی پیدائش ہوئی
 
تھی۔ انہوں نے ساری زندگی اس گھر کو نہیں چھوڑا۔ڈوڈ نے ہسپتال میں اپنے قیام کے دوران بھی بعض نئے خاکے تحریر کیے۔

تازہ ترین خبریں