11:04 am
ڈونلڈ ٹرمپ باکسر ’’راکی‘‘ کے روپ میں،سوشل میڈیا پر تبصرے

ڈونلڈ ٹرمپ باکسر ’’راکی‘‘ کے روپ میں،سوشل میڈیا پر تبصرے

11:04 am


واشنگٹن(این این آئی)ویسے توامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین مختلف تجربات کرتے رہتے ہیں اور مختلف کارٹونز اور شخصیات کے جسم پر ان کا چہرہ لگاتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے خود ایک انوکھا کام کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کے معروف کردار ’’راکی‘‘پر اپنا چہرہ چھاپ دیا اور اسے ٹوئٹرپر اپ لوڈ بھی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے تصویر کے ساتھ ایک لفظ بھی نہیں لکھا جس کے باعث صارفین حیران ہیں اور مختلف تبصرے کررہے ہیں کہ وہ یہ تصویر پوسٹ کرکے دراصل کیا کہنا چاہتے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین کا
 
کہنا تھا کہ وہ یہ تصویر اپنے سیاسی مخالفین کو دکھاکر پیغام دینا چاہتے ہیں جب کہ بعض کا کہنا تھا کہ وہ اس کے ذریعے روس کو پیغام دینا چاہتے ہیں کیونکہ فلموں میں بھی راکی روس (سوویت یونین) کے باکسر کے خلاف رنگ میں لڑتے نظر آیا ہے۔واضح رہے کہ راکی ہالی وڈ کی معروف فلمی سیریز کے کردار کا نام ہے جس میں فلم ’ریمبو‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سلویسٹر اسٹیلون نے باکسر کا کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں