03:36 pm
دنیا کے 5 ایسے حیرت انگیز درخت جن کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا

دنیا کے 5 ایسے حیرت انگیز درخت جن کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا

03:36 pm

آج ہم آپ کو دنیا کے پانچ ایسے درختوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ،یہ درخت ان عام درختوں کی طرح نہیں جو ہمارے اردگرد موجود ہوتے ہیں بلکہ یہ قدرت کی ایسی حیرت انگیز تخلیق ہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔ یہ درخت اس قدر خوبصورت یا عجیب و غریب بھی ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھنے سیاحوں کی بڑے تعداد ان کی جانب رخ کرتی ہے ساتھ ہی یہ تاریخی اہمیت کے حامل بھی ہیں ۔آئیے جانتے ہیں
یہ کون سے درخت ہیں اور کہاں پائے جاتے ہیں ۔ Rainbow Eucalyptus جب لوگ قدرت کے اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا ،اس درخت میں قوس وقزح کے رنگ اس طرح بکھرے نظر آتے ہیں جیسے کسی نے بے حد مہارت کے ساتھ مختلف خوبصورت رنگوں سے نقش کیا ہو۔ ماہرین کے مطابق یہ درخت اپنی بڑھتی عمرکے ساتھ مختلف رنگ بدلتا ہے ،اس درخت میں ہرا ،نیلا ،نارنجی ،بینگنی اور دیگر رنگ پائے جاتے ہیں
،یہ خوبصورت درخت فلپائن ،انڈونیشیا اور Papua New Guineaمیں پائے جاتے ہیں ۔ Boab Prison Tree اس موٹے تنے کے درخت کو1890میں بطور جیل استعمال کیا جاتا تھا یہ درخت تقریباً پندرہ سو سال پرانا ہے ۔اس کی چوڑائی چودہ میٹر ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ماضی میں قیدیوں کو قید کرنے کے لئے جیل کی صورت میں استعمال کیا گیا ، اس حیرت انگیز درخت کو دیکھنے دور دراز سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ، یہاں کے مقامی لوگ اس درخت کی عبادت بھی کرتے ہیں ۔ یہ حیرت انگیز اور تاریخی درخت مغربی آسٹریلیا میں واقع ہے ۔ Wawona Tunnel Tree یہ لمبا ترین درخت امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں واقع ہے ،1881 میں اس درخت کو ایک بہت
بڑی اور لمبی سرنگ میں تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ،اس کی لمبائی 69 میٹر جبکہ چوڑائی 7.9 میٹر ہے ۔ یہ 2300 سال پرانا درخت ہے بدقسمتی سے 1969میں شدید برف باری کے باعث اس درخت کو نقصان پہنچا مگرآج بھی یہ درخت اپنی منفرد مثال ہے ۔ Sculpted Trees یہ ایسے درخت ہیں جن کو جیسی چاہیں ویسی شکل دے کر بنایا جا سکتا ہے ، دراصل یہ ایک ایسا آرٹ ہے جس میں مضبوط درختوں کو مختلف شکل میں ڈھال کر رہنے کے قابل بنایا جاتا ہے- اس کے لئے درختوں کو لگانے کے بعد اس مضبوطی سے باندھ دیا جاتا ہے
کہ اسے جیسی شکل میں بڑھانا چاہیں یہ وہی شکل اختیار کرے گا Axel Erlandson کو اس آرٹ کا ماہر قرار دیا گیا جو کہ ان درختوں کو بے حد دلکش اور حیران کن چیزوں کی شکل میں ڈھالنے کے ماہر تھے ،یہ درخت منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ بہت مہنگے بھی ہوتے ہیں ۔ Chapel Oak Tree یہ کوئی درخت ہے یا گرجا ؟ آپ خود ہی منتخب کریں کہ اسے کیا سمجھا جائے یہ خوبصورت اور قدیم درخت آٹھ سو سے بارہ سو سال پرانا ہے- فرانس میں موجود یہ درخت پندرہ میٹر لمبا جبکہ سولہ میٹر چوڑا ہے ۔اس کے اوپر کے حصے تک جانے کے لئے سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں ،اس حیرت انگیز
درخت کے اندر 1696 میں دو گرجا گھر بھی بنائے گئے جنہیں "Our Lady of Peace" اور "Hermit's room" کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ اب بھی استعمال کئے جاتے ہیں- البتہ سالوں پہلے یہ درخت یہاں لگنے والی ایک آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا مگر بعد میں اس کی مرمت کر کے اسے پھر سے پہلے جیسا بنا دیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی