09:34 pm
مشہورکارٹون سمپسن اوروائر ل گرل دنانیرمبین  کی مقبولیت میں حیرت انگیز مماثلت

مشہورکارٹون سمپسن اوروائر ل گرل دنانیرمبین کی مقبولیت میں حیرت انگیز مماثلت

09:34 pm

کراچی(ویب ڈیسک)مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور امریکی اینیمیٹڈ کارٹون سمپسن اور حال ہی میں ’پارٹی ویڈیو‘ سے مشہور ہونے والی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین میں حیرت انگیزمماثلت موجود ہے۔پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیرمبین کی چند روز قبل وائرل ہونے والی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو نے انہیں راتوں رات مشہور کردیا ہے۔ حالانکہ دنانیر نے ویڈیو میں سوائے اس ایک جملے ’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘‘ کے اور
کچھ نہیں کہا ہے۔لیکن لوگوں کو دنانیر کا یہ انداز اتنا بھایا کہ اس پر لوگوں نے سینکڑوں ویڈیوز بناڈالیں۔ دنانیر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بھارت تک جاپہنچی۔ یہاں تک کہ دنانیر کے سوشل میڈیا فالوورز میں محض چند دنوں میں لاکھوں کا اضافہ ہوگیا۔دنا نیر مبین کی یہ صورتحال برسوں پہلے دکھائے گئے امریکی اینیمیٹڈ کارٹون کے کردار بارٹ سمپسن سے بہت زیادہ ملتی ہے۔ سمپسن کارٹون دنیا بھر میں مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان کارٹونز میں
برسوں پہلے دنیا کے کچھ اہم واقعات دکھائے گئے ہیں جو مستقبل میں بالکل ہوبہو سچ ثابت ہوئے۔’’دی سمپسن‘‘ کارٹون کے 1993 میں ریلیز ہوئے سیزن 5 کی قسط نمبر 14 میں دکھایا گیا ہے کہ سمپسن کے ایک کردار ’’بارٹ سمپسن‘‘ سے غلطی سے اسٹیج ٹوٹ جاتا ہے جس پر وہ وہاں موجود لوگوں سے صرف اتنا کہتا ہے’’آئی ڈڈنٹ ڈو اٹ‘‘ اور اس کا یہ انداز لوگوں کو اتنا پسند آجاتا ہے کہ لوگ اس کی نقل اتارنے لگتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ لڑکا بے حد مشہور ہوجاتا ہے۔ لوگ اس کے کہے گئے جملے ’’آئی ڈڈنٹ ڈو اٹ‘‘ پر گانے بناتے ہیں اسے مختلف شوز میں مدعو کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ بارٹ کی صرف ایک جھلک
دیکھنے کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہتے ہیں۔یہ صورتحال بالکل دنانیر مبین کی موجودہ صورتحال جیسی ہے کیونکہ دنانیر نے بھی ویڈیو میں کچھ نہیں کیا صرف ایک جملہ بولا ہے اور اس ایک جملے نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ دنانیر مبین کے بولے گئے جملے ’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘‘ پر بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے گانا بنادیا ہے اور انہیں مختلف شوز میں بطور مہمان مدعو کیاجارہا ہے۔واضح رہے کہ سمپسن کارٹونز کی 2002 کی ایک قسط میں دکھایا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد عرب ملک کا دورہ کرتے ہیں
جہاں ایک تقریب کے دوران وہ دو عرب شخصیات کے ساتھ مل کر ایک گلوب پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر 2017 میں حقیقتاً ٹرمپ نے ایک عرب ملک کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں بالکل اسی طرح گلوب پرہاتھ رکھا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا