06:41 pm
خطیرمعاوضہ۔۔خاتون نے روز گار کاایساذریعہ ڈھونڈ لیاکہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

خطیرمعاوضہ۔۔خاتون نے روز گار کاایساذریعہ ڈھونڈ لیاکہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

06:41 pm


کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) آپ کو یہ جان کر حریت ہوگی کہ ہالی ووڈ کی ایک خاتون صرف چیخنے اور چلانے کا کام کرتی ہیں جس کے بدلے انہیں خطیر معاوضہ دیا جاتا۔ ان کی چیخوں کو ڈراؤنی اور سسپنس فلموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایشلے پیلڈن کو ’چیختی فنکار‘ کہا جاتا ہے جو حساس 
مائیکروفون کے سامنے روتی، پکارتی اور چیختی دکھائی دیتی ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح ایکشن مناظر اسٹنٹ فنکار کی مدد سے فلمائے جاتے ہیں عین اسی طرح آوازوں کے بھی اسٹنٹ صداکار ہوتے ہیں۔ایشلے کو خطرناک مناظر اور ڈراؤنی فلموں میں ہولناک واقعات کے صوتی ردِ عمل ظاہر کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ وہ سامنے چلتے ہوئے منظر کو دیکھ کر مختلف تاثرات کے ساتھ تیز آوازیں اور چیخیں بلند کرتی ہیں۔ پھر اس ریکارڈ شدہ چیخ و پکار کو فلم میں بڑی مہارت سے شامل کیا جاتا ہے اور پردہ سیمیں پر وہ فلمی صورتحال کو حقیقت سے قریب تر دکھاتی ہے۔’ میں ایک اسٹنٹ کی طرح کام کرتی ہوں جو اپنی صوتی حدود سے آگے ہوکر چیختی ہوں، یہاں تک کہ صوتی تار جھجھنا اٹھتے ہیں۔ اس طرح چیخنے سے آواز کو عارضی یا مستقل طور پر نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ آواز میں معمولی تبدیلی بھی چیخ کا انداز بدل سکتی ہے،‘ ایشلے نے اخباری نمائیندوں کو بتایا۔ابتدائی عمر میں ہی وہ چیخنے لگی تھیں اور سات برس کی عمر میں انہوں نے چائلڈ آف اینگر نامی فلم میں ایک بچی کا کردار ادا کیا جو کئی نفسیاتی عوارض کی بنا پر زیادہ تر وقت چیختی اور چلاتی رہتی ہے۔ اسی فلم کے بعد انہیں شہرت ملی اور ایشلے کو احساس ہوا کہ وہ چیخنے چلانے کو بھی اپنا ذریعہ معاش بناسکتی ہے۔پھر 20 سال کی عمر تک وہ 40 فلموں، ڈراموں اور ٹی وی سیریئلز کے لیے گلا پھاڑ کر چیخ چکی تھیں اور مشہور صداکار قرار پائیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ بچپن میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر چیخ پڑتی تھیں۔جب فلم کی وائس ڈبنگ ہوتی ہے تو بہت سے اداکار وقت نہیں نکال پاتے اور کچھ اس درجے کی آواز ہی نہیں رکھتے کہ کھل کر چیخ سکیں۔ بس اسی موقع پر ایشلے کو بلایا جاتا ہے اور اس کے بدلے معقول معاوضہ دیا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشلے کو چیخنے کی اداکاری نہیں کرنی پڑتی بلکہ یہ ایک قدرتی فن ہے۔ کبھی کبھی وہ دن میں کئی گھنٹوں تک اپنی چیخیں ریکارڈ کراتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

پاکستان کی اہم شخصیت کاڈرائیورتیزاب حملے میں سخت زخمی

پاکستان کی اہم شخصیت کاڈرائیورتیزاب حملے میں سخت زخمی

بے نظیر کی جائیداد بھی بچوں کو دے دی ۔۔ آصف علی زرداری نے کون سی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا؟

بے نظیر کی جائیداد بھی بچوں کو دے دی ۔۔ آصف علی زرداری نے کون سی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا؟

روز کپڑے بھی بدلواتے اور... پورا خاندان کیا سمجھ کر ڈیڑھ سال تک لاش کے ساتھ رہتا رہا، چونکا دینے والا انکشاف

روز کپڑے بھی بدلواتے اور... پورا خاندان کیا سمجھ کر ڈیڑھ سال تک لاش کے ساتھ رہتا رہا، چونکا دینے والا انکشاف

اللہ انہیں زندگی دے ۔۔ اقرارالحسن کو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ مداح پریشان

اللہ انہیں زندگی دے ۔۔ اقرارالحسن کو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ مداح پریشان

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی