06:43 pm
خواتین کی جسامت پر لکھے مضمون میں تصویر استعمال کرنے پر اداکارہ جریدے پر برہم

خواتین کی جسامت پر لکھے مضمون میں تصویر استعمال کرنے پر اداکارہ جریدے پر برہم

06:43 pm


لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی جریدے کی جانب سے عرب خواتین کی جسامت اور موٹاپے پر لکھے گئے ایک مضمون
میں اجازت کے بغیر تصویر استعمال کرنے پر عراقی اداکارہ 42 سالہ انس طالبہ نے جریدے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔’دی اکانامسٹ‘ نے گزشتہ ماہ 28 جولائی کو ’مرد حضرات کے مقابلے عرب خواتین موٹاپے کا شکار کیوں ہوتی ہیں‘ کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا تھا، جس میں مشرق وسطی خواتین کی جسامت پر بات کی گئی تھی۔مذکورہ مضمون میں جریدے نے عراقی اداکارہ انس طالبہ کی تصویر فرنٹ پر شائع کی تھی، جس میں وہ قدرے فربہ دکھائی دیے رہی تھیں۔جریدے نے مضمون میں عرب ممالک کی خواتین کے موٹاپے کی متعدد وجوہات بیان کی تھیں، جس میں سے ایک وجہ یہ بھی تھی کہ شاید عرب مرد حضرات کو فربہ یا بھاری بھر کم جسم رکھنے والی خواتین زیادہ پسند ہوتی ہیں۔مضمون میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ عام طور پر عرب ممالک میں سماجی رویوں کی وجہ سے خواتین زیادہ تر گھروں تک محدود رہتی ہیں، جس وجہ سے ان میں موٹاپا عام ہے۔مضمون میں ایک طرح سے عرب خواتین کی جسامت کو موضوع بحث بنا کر اس حوالے سے کئی باتیں لکھی گئی تھیں، جس پر جریدے کو تنقید کا سامنا بھی رہا۔تاہم جریدے کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب عراقی اداکارہ انس طالبہ نے ’دی اکانامسٹ‘ کے خلاف ہتک عزت کی قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔انس طالبہ نے ’نیو لائنز‘ میگزین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برطانوی جریدے کی جانب سے ان کی فربہ جسامت کی تصاویر شائع کرنے پر انہیں ذہنی و جذباتی صدمہ رسا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر ہی ان کی تصویر شائع کی گئی اور اب وہ جریدے کے خلاف برطانیہ میں ہرجانے کی قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ان کے مطابق ان سے مداح کئی سال سے محبت کرتے آ رہے ہیں، ان کے مداح ان کی جسامت کی پرواہ کیے بغیر ان کی عزت کرتے ہیں مگر جریدے میں ان کی تصویر شائع ہونے کے بعد انہیں آن لائن تنقید کا بھی سامنا رہا۔انس طالبہ نے اسی حوالے سے مختلف عرب ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس سے بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی ٹیم نے برطانوی جریدے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاری شروع کردی۔انس طالبہ کے مطابق جریدے میں شائع کی گئی ان کی تصویر کو فوٹوشاپ کے ذریعے ایڈٹ کرکے انہیں مزید موٹا بنایا گیا۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘