08:06 pm
پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

08:06 pm


 پرچم کسی بھی ملک کا امتیازی نشان اور اس کی عزت و وقار کی علامت ہوتا ہے، ہمارا سبز اور سفید
پرچم ہمارے ملک کی پہچان ہے۔ آج پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمارا پرچم سب سے پہلے کب اور کہاں لہرایا گیا تھا۔پاکستان کا قومی پرچم سب سے پہلے فرانس کی سر زمین پر 11 اگست 1947ء کو لہرایا گیا تھا یعنی یہ واقعہ پاکستان کے قیام سے 3 دن قبل پیش آیا تھا۔برصغیر کی تقسیم سے قبل متحدہ ہندوستان کی جانب سے 9 سے 17 اگست 1947ء کے درمیان چھٹی بین الاقوامی اسکاؤٹ جمبوری میں شرکت کے لیے اسکاؤٹس کا ایک دستہ فرانس کے شہر مائیسن (Miosson) گیا ہوا تھا، اس دستے کے لیڈر آل انڈیا بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل مسٹر جی ٹی جے تھیڈیس تھے۔ابھی یہ جمبور ی جاری تھی کہ 15 اگست 1947ء کا دن قریب آ پہنچا، یہ وہ دن تھا جب برصغیر کو تقسیم ہونا اور پاکستان اور بھارت کی مملکتوں کو وجود میں آنا تھا، چنانچہ اس دن کی اہمیت کے پیشِ نظر جمبوری میں شریک تمام ہندوستانی اسکاؤٹس نے فیصلہ کیا کہ وہ 15 اگست 1947ء کو اپنے اپنے ملک کے پرچم جمبوری میں لہرائیں گے۔اس دستے میں جو اسکاؤٹس بھارتی علاقے سے تعلق رکھتے تھے وہ اپنا پرچم اپنے ہمراہ لے کر گئے تھے، جبکہ پاکستانی علاقے سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے پرچم کی ترتیب اور بناؤٹ معلوم نہیں تھی۔ادھر کراچی میں 11 اگست 1947ء کو دستور ساز اسمبلی نے پاکستانی پرچم کی منظوری دی جو اخبارات کی مدد سے ان اسکاؤٹس تک پہنچ گئی۔پاکستانی علاقےسے تعلق رکھنے والے اسکاؤٹس نے قریشی محمد اقبال اور عنایت علی گرویزی کو اپنا لیڈر اور ڈپٹی لیڈر چنا اور انہیں یہ ذمے داری سونپی کہ وہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کا پرچم تیار کریں۔اس پرچم کے لیے سبز رنگ کا کپڑا شملہ کے ایک ہندو اسکاؤٹ مدن موہن نے اپنی پگڑی سے اور سفید کپڑا ملتان کے ایک اسکاؤٹ عباس علی گرویزی نے اپنی قمیص پھاڑ کر فراہم کیا۔2 فرانیسی گرل گائیڈز نے اس پرچم کو سینے کی ذمے داری سنبھالی اور یوں راتوں رات پاکستان کا پرچم تیار ہو گیا۔ہندوستانی اسکاؤٹس کے لیڈر جی ٹی جے تھیڈیس نے فیصلہ کیا کہ تقریب میں پاکستانی پرچم ایک ہندو اسکاؤٹ دھن مل ماتھر اور بھارتی پرچم قریشی محمد اقبال لہرائیں گے جب کہ اسکاؤٹ تنظیم کا جھنڈا لہرانے کا فریضہ سرفراز رفیقی انجام دیں گے۔چنانچہ 15 اگست 1947ء کو صبح 9 بجے یہ تینوں جھنڈے لہرانے کا تاریخی واقعہ پیش آیا۔یہ پاکستان سے باہر کسی بھی سر زمین پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی پہلی تقریب تھی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی