02:19 pm
دولہے کے نوٹ گننے میں ناکامی پر دلہن نے شادی سے انکارکردیا

اتر پردیش(نیوزڈیسک) بھارت کے شہر فرخ آباد میں ایک دلہن نے اپنے ہونے والے
شوہر کو عین شادی کے دوران اس وجہ سے مسترد کردیا کہ وہ دس روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن پارہا تھا۔21 سالہ دلہن کے اہلِ خانہ کیلئے بھی یہ واقعہ حیران کن تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کرانے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے گھروالوں کو دولہا کے مشکوک کردار سے خبردار کردیا تھا۔ اس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑ دیا اور اس دوران دونوں خاندانوں کے درمیان بحث اور تلخ کلامی ہوئی۔پھر دلہن والوں نے آزمائش کے طور پر دولہے کو دس دس کے 30 نوٹ دیئے اور اسے گننے کو کہا ۔ 23 سالہ دولہا کئی کوششوں کے باوجود درست گنتی میں ناکام رہا۔ اس کے بعد دولہن والوں نے کہا کہ لڑکا دماغی طور پر بے حد کمزور ہے۔اس موقع پر دلہن کے بھائی موہت نے بتایا کہ ہم نے بھروسے کےعزیزوں کے مشورے پر کسی تصدیق کے بغیر شادی طے کردی تھی۔ ہمیں لڑکے کی دماغی اور جسمانی حالت پر شک گزرا تو اسے ایک آسان ٹیسٹ سے گزارا جس کے بعد ہماری بہن نے شادی سے انکار کردیا۔جھگڑا بڑھنے پر پولیس آگئی اور دونوں خاندانوں کے تصفیئے پر اصرار کرتی رہی۔ تاہم دلہن اور اس کے گھروالوں نے شادی سے یکسر انکار کردیا۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج