05:45 pm
ایک لمحہ ، 2دل اور 2ہزار کے نوٹ کی شکل کا شادی کارڈ ۔۔۔شادی میں بلانے کی انوکھی دعوت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

حیدر آباد( نیوز ڈیسک ) آپ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگوں کونوٹ نچھاور کرتے دیکھا ہو گا یا دلہا دلہن کو سلامی کی صورت میں رقومات دیتے دیکھا ہو گا لیکن ایک شادی ایسی بھی ہونے جا رہی ہے جس کا دعوت نامہ یعنی شادی کا کارڈ ہی نوٹ کی شکل کا ہے اور نوٹ بھی پچاس یا سو والا نہیں پورے 2ہزار کا ہے ۔2ہزار کے نوٹ کا شادی کا یہ کارڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اورموضوع بحث بنا ہوا ہے۔
یہ شادی بھارت میں ہونے جا رہی ہے اوریہ شادی کاکارڈ حیدر آباد کے مشرقی گوداوری ضلع میں تیار کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راجہ مہیندراورم کے اے وینکٹیش نے اپنی چھوٹی بیٹی ابھی نوی کی شادی کے سلسلے میں 2ہزارروپے کی کرنسی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ تیار کروایا ہے۔ یہ شادی کارڈ جن جن کو دیا جا رہا ہے وہ سب خوش بھی ہو رہے ہیں اور حیرت زدہ بھی۔خوش اس لیے ہو رہے ہیں کہ انہیں منفرد اور دلچسپ انداز میں شادی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے اور حیرت زدہ اس لیے کہ شادی کا کارڈ 2ہزار کے نوٹ والا ہے تو سلامی میں دلہا دلہن کو تو اس سے کہیں زیادہ رقم دینا پڑے گی ۔ یہ شادی یکم فروری کو ہونے والی ہے۔2ہزارروپے کی کرنسی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ ان دنوں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بحث کا موضوع بناہوا ہے۔ نوٹ کی طرح نظرآنے والے کارڈ پر لکھا ہے کہ" ریزروبینک آف لو"۔ کارڈ کے پچھلے حصے پر انگریزی میں لکھا ہے”ایک لمحہ۔دو دل۔تین گانٹھ،سات قدم اور زندگی بھر ساتھ۔یہ شادی آپ کی موجودگی کے بغیر ادھوری رہے گی“۔یہ شادی یکم فروری کو ہونے والی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا