11:13 am
کنجوس والدین شیرخواربچّےکو ایئرپورٹ پرچھوڑکر گھر پہنچ گئے

کنجوس والدین شیرخواربچّےکو ایئرپورٹ پرچھوڑکر گھر پہنچ گئے

11:13 am

تل ابیب (نیوزڈیسک) کنجوس اسرائیلی والدین ہوائی اڈے پر اپنے شیرخوار بچّے کو ٹکٹ نہ ہونے پرچیک ان کاؤنٹر پر ہی چھوڑ گئے اور خود طیارے
پرسوار ہونے کیلئے اپنے اگلے سفر پر روانہ ہوگئے۔یہ واقعہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پرپیش آیا جہاں والدین نے اپنے بچّے کو چیک ان کاؤنٹر پر چھوڑ دیا اور بچے کیلئے الگ ٹکٹ خریدنے میں ناکام ہونے پر اپنا اگلا سفرجاری رکھنے کی کوشش کی۔میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے بچّے کو اس وقت کاؤنٹر پرچھوڑ دیا جب انھوں نے بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیلجیئم کے شہربرسلز جانے والی ریان ایئرکی پرواز میں چیک اِن کیا۔دونوں میاں بیوی نوزائیدہ بچے کے سفر کیلئے ٹکٹ پیش کرنے میں ناکام رہنے کے بعد چیکنگ کیلئے آگے بڑھ گئے۔بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیک ان کاؤنٹربند ہونے کے بعد، فیملی دیر سے پہنچی تھی اور وہ یا تو اپنے بچّے کیلئے ٹکٹ خریدنے سے قاصرتھے یا تیار نہیں تھے۔جب چیک ان ایجنٹ کواحساس ہوا کہ ایک نوزائیدہ بچے کو اس کی بچہ گاڑی ہی میں چھوڑ دیا گیا ہے تو ہوائی اڈے کی سکیورٹی کوبلایا گیا،جس نے والدین کا سراغ لگا کرانھیں حراست میں لے لیا۔یہ واضح نہیں کہ پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے یا نہیں۔بتایا جاتا ہے کہ بچّے کے والدین کوپوچھ تاچھ کیلئے لے جایا گیا ہے۔اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ’’بیلجیئم کے پاسپورٹ کے ساتھ ایک جوڑا اور ایک بچہ ٹرمینل 1 پربغیرٹکٹ کے پرواز کے لیے پہنچے تھے۔ فلائٹ کا چیک ان بند ہونے کے بعد جوڑا بھی پرواز کیلئے دیر سے پہنچا۔جوڑے نے بچّے کواس کی گاڑی میں چھوڑدیا اور پرواز کے بورڈنگ گیٹ تک پہنچنے کی کوشش میں ٹرمینل 1 پرسکیورٹی چیک کی طرف بھاگ گئے۔واضح رہے کہ ریان ایئرکی پروازوں پر،ریزرویشن کے عمل کے دوران میں شیرخواربچوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔بالغوں کی گود میں بیٹھنے کی صورت میں بچے کی ہر ایک طرف کی پرواز کے لیے 27 ڈالرلیے جاتے ہیں۔اگر بچہ طیارے کی سیٹ پر سفر کرتا ہے تو اس کی نشست کے لیے ادائی کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز