06:09 pm
بوڑھے سعودی مالک سے پیار کرنے والی اونٹنی کی ویڈیو وائرل

بوڑھے سعودی مالک سے پیار کرنے والی اونٹنی کی ویڈیو وائرل

06:09 pm

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک اونٹنی اور اس کے سعودی مالک کی ویڈیو وائرل ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی اپنے مالک کی بیماری کے دوران جدائی اور اس کے بعد ملنے پر کتنی خوش ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بوڑھا سعودی شہری بزرگوں کے لیے مخصوص گاڑی میں بیٹھا ہوا ہے جبکہ اونٹنی اپنے مالک کو دیکھ کر اس طرح
قریب آکر اس طرح محبت کا اظہار کررہی ہے جسے وہ اسے کئی روز سے نہ دیکھ کر پریشان تھی اور اب خوش ہو گئی ہے۔ اونٹنی کی مالک سے محبت کی یہ ویڈیو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اونٹوں کی افزائش کرنے والے محمد الدوسری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مالک کے ساتھ فراق کے بعد ملاپ پر اونٹنی کی طرف سے بھرپور پیار کے مظاہرے کا منظر اونٹ پالنے والوں کے لیے کوئی نیا نہیں۔ ہمارے یہاں اس قسم کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔‘ الدوسری نے کہا کہ ’اونٹ اپنے مالک سے بے حد پیار کرتا ہے۔ اونٹوں کی یادداشت زبردست ہوتی ہے یہ طویل عرصے کے بعد بھی مالک کی صرف آواز سُن کر پہچان لیتے ہیں۔ یہ جن مقامات سے گزرتے ہیں وہ بھی ان کی یادداشت محفوظ ہو جاتے ہیں۔‘ وڈیو صارفین نے بزرگ سعودی شہری کے ساتھ اونٹنی کے پیار کے منظر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ جانوروں کا اپنے مالکان کے ساتھ پیار اور وفاداری ہے۔‘ صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ’اونٹ، اللہ تعالی کی ان عجیب و غریب مخلوقات میں سے ایک ہے جنہیں اللہ نے کچھ ایسی خوبیاں عطا کی ہیں جودوسرے جانوروں میں نہیں ہوتیں۔ اونٹ ایسا جانور ہے جو رات کی تاریکی اور وسیع و عریض صحرا میں راستہ پہچان لیتا ہے اور کسی رکاوٹ یا تھکاوٹ یا بھول چوک کے بغیر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز