06:46 pm
نیلامی میں فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل

وسکانسن: ہارلے ڈیوڈسن اس وقت بھی قیمتی اور بھاری بھرکم بائیک بنانے والے مشہور کمپنی ہے اور اب اسی کمپنی کی 1908 میں تیارکردہ، اسٹریپ ٹینک موٹرسائیکل لگ بھگ دس لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔ تقریباً سوا سو سال قبل بنائی گئی اس بائیک کو نیلامی میں فروخت کی گئی دنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل قرار دیا گیا ہے۔ چند روز قبل لاس ویگاس میں میکم آکشن میں یہ 935,000 ڈالر میں نیلام ہوئی
ہے جو پاکستانی روپوں میں 24 کروڑ سے بھی زائد ہے۔ خود ہارلے ڈیوڈسن نے اسے محدود تعداد میں تیار کیا تھا اور خیال ہے کہ اب دنیا بھر میں ایسی 12 موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔ اسی لیے یہ ایک نایاب ترین سواری بھی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہارلے ڈیوڈسن کا یہ ماڈل انتہائی اولین اور مقبول ترین بھی تھا۔ یہ ماڈل اس وقت بنایا گیا تھا جب ہارلے ڈیوڈسن کا کارخانہ صرف ایک منزل پر مشتمل تھا۔ پھر 1908 میں تیارکردہ اسٹریپ ٹینک ماڈل بہت مقبول ہوا تھا۔ اس میں ایک نئی اختراع تھی جس کے ڈھانچے میں ایندھنی ٹنکی اور تیل کی ٹنکی کو پہلی مرتبہ پیتل کی پٹیوں سے جوڑا گیا تھا۔ یہ یوجہ ہے کہ اس کا اصل اور حقیقی ماڈل ڈھونڈنا خود ایک بڑا چیلنج تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1908 میں بھی یہ دنیا کی مہنگی ترین موٹربائیک ہی تھی۔ اسٹریپ ٹینک کے دیگر ماڈل بھی مشہور ہوئے جن میں 1907 کا ایک ماڈل 2015 میں نیلام ہوا جس کی قیمت 715000 ڈالر لگائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز