06:36 pm
اہلیہ کیلئے یادگار،تھائی شوہر نے کلائی پر میرج سرٹیفکیٹ پیوست کرالیا

بینکاک(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ میں شوہر نے اہلیہ کو اپنی محبت بتانے کیلئے اپنی کلائی پر شادی کا سرٹیفکیٹ ہی گدوالیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق مذکورہ واقعے سے متعلق وسطی تھائی لینڈ کے ایک ٹیٹو پارلر نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اپنے اس منفرد پروجیکٹ کے بارے میں بتایا۔ مذکورہ پروجیکٹ ایک اصلی سرٹیفکیٹ کے سائز کا ٹیٹو ہے جو وال نامی 34 سالہ نوجوان نے اپنی کلائی پر گدوایا۔ پارلر کے مطابق وال اپنی اہلیہ کو محبت کے اس منفرد ثبوت کے ساتھ سرپرائز دینا چاہتا تھا۔ لہٰذا اس نے ٹیٹو فنکار سے درخواست کی کہ اس کی شادی کا سرٹیفکیٹ مستقل طور پر اس کے ہاتھ پر بنادیا جائے۔ سرٹیفکیٹ کے لیے اس شخص نے بیل بوٹے گدوائے جبکہ نیلی دوات کی مہر بھی ہاتھ پر بنوائی۔ اس حوالے سے وال کا کہنا تھا کہ یہ ٹیٹو میرے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ جب بھی ہماری لڑائی ہو یا کسی بات پر اختلاف ہو تو میں اپنے ہاتھ پر دیکھوں اور مجھے وہ دن یاد آجائیں جب ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے جذباتی اور محبت میں پاگل تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کرنے سے ان کی انا کم ہوجائے گی۔ ہر چیز قابلِ برداشت ہو گی جس کے باعث ہمارا گھرانہ خوش رہے گا اور کامیابی کے ساتھ بچوں کی پرورش ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز