06:52 pm
برطانوی شخص نے دو لاکھ چاکلیٹ چوری کرنے کا اعتراف کرلیا

 لندن(نیوزڈیسک) برطانوی تاریخ میں چاکلیٹ چوری کا غالباً سب سے بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے تنِ تنہا دو لاکھ چاکلیٹ
چوری کی ہیں لیکن بہت آسانی سےدھرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 32 سالہ جوبی پول نے مشہور برطانوی چاکلیٹ کیڈبری کریم ایگ براہِ راست ایک گودام سے چرائی تھیں اور وہ انہیں لے کر رفوچکر ہورہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی چوری شدہ چاکلیٹ کی کل قیمت 48 ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے جو پاکستانی روپوں میں سواکروڑ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔جوبی نے مغربی برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ کے اسٹیفرڈ پارک کے ایک گودام یا کارخانے سے یہ چاکلیٹ اڑائی تھیں۔ پولیس کے مطابق اسے شاہراہ سے گزرتے ہوئے چاکلیٹوں کے ساتھ گرفت میں لیا گیا ہے۔ اس نے دھات کاٹنے والی برقی آری سے دروازہ کاتا اور ٹریکٹر لے کر اندر چلاگیا۔ وہ کارخانے کے انڈسٹریئل یونٹ میں گیا اور وہاں سے چاکلیٹ چرائیں۔اگلے ماہ اس پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز