05:57 am
  کرتار پور راہداری پاکستان اور بھارت میں امن لا سکتی ہے: بھارتی اداکار سنی دیول

کرتار پور راہداری پاکستان اور بھارت میں امن لا سکتی ہے: بھارتی اداکار سنی دیول

05:57 am

گرداس پور ( نیوز ڈیسک) بی جے پی کے ایم پی اور اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار بھارت کے سیاستدان ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بالی ووڈ کے اداکار سنی دیول نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی پنجاب کے شہر اور اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں مقیم بابا گرونانک کے گردوارہ جا کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بننے والی کرتار پور راہداری کشیدہ تعلقات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ امن لا سکتی ہے۔اس سے قبل سنی دیول اس جتھے میں شامل تھے جو بھارتی پنجاب سے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں