04:54 pm
جہیز میں موٹرسائیکل نے ملنے پر ایک شخص نے اپنی ہی بیوی سے بداخلاقی شروع کر دی

جہیز میں موٹرسائیکل نے ملنے پر ایک شخص نے اپنی ہی بیوی سے بداخلاقی شروع کر دی

04:54 pm


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جہیز میں موٹر سائیکل نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کا نمبر سوشل میڈیا پر دے ڈالا اور لوگوں کو اپنی ہی بیوی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دینے لگا 
۔یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص جہیز کے سامان میں موٹر سائیکل کا متقاضی تھالیکن اپنی من پسند چیز نہ پاکر اس نے بیوی کو بے عزت کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بیوی خاوند کے اس سلوک پر ناراض ہو کر میکے جا کر بیٹھ گئی۔ اس پر خاوند اپنی گراوٹ اور گھٹیا پن کی حدیں پھلانگنے لگا۔خاتون کو ایک غیر اخلاقی کال موصول ہوئی جس پر اسے پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے اس کا نمبر سوشل میڈیا پر ڈال کر لوگوں کو اس سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دینا شروع کر دی ہے۔