03:07 pm
سعودی فرمانروا اور ترک صدر میں رابطہ

سعودی فرمانروا اور ترک صدر میں رابطہ

03:07 pm


ریاض(آن لائن)سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے ترکی کے صدر طیب ادرگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان اور ترک صدر طیب اردگان کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔شاہ سلمان اور ترک صدر نے جی 20 کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔شاہ سلمان اور طیب اردگان نے تعلقات کے فروغ اور استحکام پر بات کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اورترکی کے تعلقات میں دراڑیں تھیں۔ سعودی عرب کی جانب سے مقامی تاجروں پر ترکی سے تجارت نہ کرنے کے لیے دبا ڈالے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ سرحد پر ترکی سے آئے تازہ فروٹ اور سبزی کے
ٹرک بھی روک لیے گئے تھے۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تنا میں شدت آگئی۔ جس کے اثرات دونوں ممالک کی تجارت اور کاروباری طبقات پر بھی پڑنا شروع ہوگئے۔سعودی عرب نے اپنے مقامی تاجرو ں پر دبا ڈالنا شروع کیا تھا کہ وہ ترکی کی کمپنیوں کے ساتھ کسی طرح کی بھی تجارت نہ کریں، اور ترکی بنائی ہوئی اشیا کی خریداری سے باز رہیں۔گذشتہ سال ترکی میں سعودی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک کے بعض علاقوں میں ان کے پاسپورٹس اور مالی رقوم کو چوری اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ بعض سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو ترکی کے بعض علاقوں میں نا معلوم افراد کی جانب سے مذکورہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔بیان میں سعودی شہریوں کو باور کرایا گیا کہ وہ بِھیڑ اور رش کے مقامات سے دور رہیں اور ہنگامی صورت حال میں انقرہ میں سعودی سفارت خانے یا استنبول میں قونصل خانے سے رابطے میں ہر گز نہ ہچکچائیں۔تاہم آج شاہ سلمان اور طیب اردگان کے مابین رابطہ ہوا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی  فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش