01:44 pm
انڈونیشی خاتون ہوا سے حاملہ ہوگئی۔۔15 منٹ بعد ڈیلیوری

انڈونیشی خاتون ہوا سے حاملہ ہوگئی۔۔15 منٹ بعد ڈیلیوری

01:44 pm

جکارتہ (ویب ڈیسک )انڈونیشیا  کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کسی مرد سے جسمانی رشتہ قائم نہیں کیا تاہم وہ اچانک ہوا سے حاملہ ہوگئی اور 15 منٹ کے بعد  اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون نے ایسا عجیب و غریب اور حیران کن
دعوی کیا ہے۔ خاتون کا دعوی ہے کہ وہ ہوا سے حاملہ ہوگئی ۔ مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس نے کسی مرد سے جسمانی رشتہ نہیں بنایا ۔ اچانک لیٹے لیٹے ہوا سے ہی وہ حاملہ ہوگئی ۔ اس نے بتایا کہ وہ دوپہر کے وقت نماز کی ادائیگی کے بعد کمرے میں آرام کررہی تھی کہ اچانک اس کو لگا کہ ہوا اسکے جسم میں داخل ہورہی ہے ۔ 15 منٹ کے بعد اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور اسکا پیٹ بڑا ہونے لگا جس کے بعد خاتون ہسپتال پہنچی اور جہاں اس نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا ۔ انڈونیشی خاتون کی یہ عجیب کہانی چند گھڑیوں میں وائرل ہوگئی ۔ خبر مشہور ہونے کے بعد مقامی کمیونٹی کلینک کے سربراہ معاملہ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خاتون کے پاس پہنچ گئے، اس دوران انہیں پتہ چلا کہ خاتون کی شادی ہوچکی ہے ۔ اب وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہے ۔ اس کے پاس پہلے سے ہی ایک بچہ ہے ۔کمیونٹی کلینک کے سربراہ ایمان سلیمان نے بتایا کہ خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری ہوئی ہے ۔ بچی کا وزن 2 اعشاریہ 9کلو گرام ہے۔سلیمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پوشیدہ حمل کا معاملہ لگتا ہے ، جس میں خاتون کو زچگی سے پہلے حمل کا احساس نہیں ہوتا ہے ۔مقامی پولیس نے بھی اس معاملہ کی تحقیات شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نےذمہ داری الیکشن کمیشن کےکندھوں پرڈال دی ،فردوس عاشق اعوان

سپریم کورٹ نےذمہ داری الیکشن کمیشن کےکندھوں پرڈال دی ،فردوس عاشق اعوان

 الیکشن کمیشن کو قابل شناخت بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے، اٹارنی جنرل

الیکشن کمیشن کو قابل شناخت بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے، اٹارنی جنرل

 شفاف و آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون ضروری ہے،لطیف کھوسہ

شفاف و آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون ضروری ہے،لطیف کھوسہ

ہنگو:مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

ہنگو:مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

پاکستان : کورونا سے مزید36افراد جاں بحق

پاکستان : کورونا سے مزید36افراد جاں بحق

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا