08:22 pm
کورونا ویکسین نہ لگوانے والا جیل جانے کے لیے تیار رہے، فلپائنی صدر

منیلا(ویب ڈیسک) فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا وہ جیل جانے کے لیے تیار رہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور عوام کی جانب سے ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ اور مزاحمت دکھانے پر صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ صرف دو ہی آپشن ہیں یا تو ویکسین لگوائیں یا پھر جیل جائیں۔فلپائن کے صدر نے اعتراف کیا کہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے بے وقوفوں
کی وجہ سے انہیں شدید غصہ ہے۔ ان سب ضدیوں نے اگر اب بھی ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو سور کو بے ہوش کرنے والے شاٹس سے ان لوگوں کو بے ہوش کرکے ویکسین لگواؤں گا۔صدر روڈریگو دوتیرتے کی اس غصے کی وجہ ملک میں بھارت سے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا وائرس کا تیزی سے پھیلنا ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ باقی نہیں بچی ہے۔اس سے قبل بھی فلپائن کے صدر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تین افراد پر گولی چلانے کا واقعہ رونما ہوا تھا جو شدید زخمی ہوگئے تھے اور ایک عمر بھر کے لیے معذور ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ فلپائن میں ویکسینیشن کا آغاز رواں برس مارچ سے ہوچکا ہے تاہم اب تک صرف ایک فیصد عوام نے ویکسین لگوائی ہے جس کی وجہ حکومت پر اعتماد نہ ہونے، سازشی نظریات اور غیر حقیقی خوف ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔