09:58 pm
کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

بھارت(نیوز ڈیسک) زیادہ بچوں والے والدین کو ایک لاکھ  روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔ والدین کو ایک لاکھ روپے نقد کے ساتھ ساتھ سرٹیفکٹ اور ٹرافی بھی ملے گی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق بھارت کی ریاست میزورم کے وزیر کھیل رابرٹ روماویا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حلقے سے تعلق رکھنے والے ایسے والدین
کو نقد انعام، سرٹیفکٹ اور ٹرافی دیں گے جن کے زیادہ بچے ہوں گے۔پی ٹی آئی کے مطابق اس کا مقصد آبادی میں اضافہ کرنا ہے لیکن وزیر کھیل رابرٹ روماویا نے یہ نہیں بتایا کہ بچوں کی کم سے کم تعداد کیا ہونی چاہیے؟دلچسپ امر ہے کہ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب بھارت کی کئی ریاستوں میں آبادی پر کنٹرول پانے کی پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور دو سے زیادہ بچوں کے والدین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ وہ ایزاوہ ایسٹ-2 کے حلقے میں ہر اس مرد یا عورت کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دیں گے جن کے سب سے زیادہ بچے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انعام پانے والوں کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافی بھی دیں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس انعام کا خرچہ ایک تعمیراتی کنسلٹنسی فرم ادا کرے گی جس کے مالک وزیر کھیل کے بیٹے ہیں۔ وزیر کھیل نے کہا کہ میزو آبادی میں کمی اور بانجھ پن کی شرح تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میزورم کے کئی شعبوں میں ترقی کے لیے آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کم آبادی ایک تشویش ناک مسئلہ ہے اور میزو جیسی چھوٹی کمیونیٹیوں اور قبیلوں کی بقا کی راہ میں رکاوٹ ہے۔بھارتی ریاست میزو رم میں کچھ عرصہ قبل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال بھی ہوا ہے۔ آنجہانی کی 38 بیویاں اور 89 بچے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 