04:33 pm
خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

04:33 pm

 لندن (ویب ڈیسک )برطانوی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کی غیر معمولی یا مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوراً ہی متعلقہ ادارے کو آگاہ کریں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام دھوکے بازوں کی جانب سے اے ٹی ایم میں چھیڑ چھاڑ کر کے صارفین کی رقم غیر قانونی طریقے سے ہتھیانے کے انکشاف کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکے بازوں نے واردات کا یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ وہ اے ٹی ایم کی رقم نکالنے والے حصے پر پلاسٹک کی شیٹ لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے پیسے لگائی جانے والی جعلی شیٹ میں پھنس جاتے ہیں اور جب صارف مایوس ہو کر واپس چلے جاتے ہیں تو آکر نکلی ہوئی رقم سمیٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔اس ضمن میں سامنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھوکے باز کس طرح خفیہ خانوں کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی رقم غیر قانونی طور پرہتھیاتے ہیں؟دھوکے بازوں کی اس تیکنیک کو سب سے پہلے ایک ٹک ٹاک صارف نے سمجھ کر اجاگر کیا تھا۔اس سلسلے میں مؤقر اخبار دی مرر کو متعلقہ ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس قسم کے واقعات کسی بھی وقت کسی بھی اے ٹی ایم کے ساتھ ہو سکتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ صارفین محتاط رہا کریں۔ترجمان کے مطابق اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ملک گیر سطح پر اقدمات اٹھائے گئے ہیں مگر صارفین کا چوکنا رہنا ضروری ہے۔اے ٹی ایم فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق اگر صارفین دیکھیں کہ ان کے مطلوبہ پیسے باہر نہیں آرہے ہیں تو فوری طور پر بینک یا اے ٹی ایم فراہم کرنے والوں سے رابطہ کریں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے دوران برطانیہ میں دھوکہ دہی کے حوالے سے پہچانے جانے والے جرائم میں یہ جرم سر فہرست ہے۔واضح رہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے دوران اے ٹی ایم کے ذریعے کیے جانے والے دھوکوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سائبر کرائمز کے اعداد و شمار بھی غیر معمولی طور پربڑھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ان طلبا وطالبات کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داکلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

ان طلبا وطالبات کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داکلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

شوگر ملز فراڈ کیس  ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

شوگر ملز فراڈ کیس ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

یوٹیوب کے کروڑوں صارفین کیلئے اچھی خبر وہ فیچر آگیا جو اب تک دستیاب نہیں تھا

حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

حکومت ایک سال اور رہی تو ملک کو مزید پیچھے لے جائے گی ،رانا ثنااللہ

عوامی مقامات پر شرم ناک  حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا؟ جانیں

عوامی مقامات پر شرم ناک حرکات۔۔سزا ملنے کے بعد نوجوان جوڑے نے کیا کیا؟ جانیں

اللہ ہی معاف کرے۔۔جواں سال بیٹی نے بوڑھے باپ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ ہرکوئی کانپ اٹھا،تفصیلات جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

اللہ ہی معاف کرے۔۔جواں سال بیٹی نے بوڑھے باپ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ ہرکوئی کانپ اٹھا،تفصیلات جان کر آپ بھی رو پڑیں گے

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔موقعے سے فائدہ اٹھائیں ۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی۔۔موقعے سے فائدہ اٹھائیں ۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

خوبصورت ترین اداکارہ شادی کی پیشکش ۔ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی بھی آفر کر دی۔۔ یہ پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟جانیے تفصیل

خوبصورت ترین اداکارہ شادی کی پیشکش ۔ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی بھی آفر کر دی۔۔ یہ پیشکش کس اہم شخصیت نے کی؟جانیے تفصیل

لاہور میں ڈاکوؤں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی

لاہور میں ڈاکوؤں کا نیا ریکارڈ ۔۔ 2ارب روپے کی چوریاں۔۔۔ بزدار سرکار سوتی رہی ۔۔عوام لٹ گئی

چینی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟

چینی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟

لاہور:ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ

لاہور:ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا