09:40 pm
ہمارے خلاف کچھ کیا تو پہلےتمہارے فوجی مریں گے۔۔۔  چین کا اپنے خلاف سازش کرنے والے ممالک کو سخت جواب

چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے دنیا کی نام نہاد قوتیں کچھ زیادہ ہی گھبرا گئی ہیں۔ حال ہی میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان اک ایسا معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد بظاہر چائنہ کا اثر و رسوخ کم کر کے خطے میں امن اور برابری قائم کرنا ہے لیکن جیسا کہ سب جانتے ہیں یہاں تک کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سے کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے اس معاہدے کا مقصد چین کو کاؤنٹر کرنا ہے۔معاہدہ کیا ہے؟یہ ایک دفاعی معاہدہ
ہے جس کے تحت امریکہ آسٹریلیا کو ٹیکنالوجی فراہم کرے گا اور آسٹریلیا جوہری آبدوزیں بنائے گا۔ معاہدے کےتحت برطانیہ بھی آسٹریلیا کو مدد فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے پاس جوہری آبدوزیں بنانے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔ماہرین کے مطابق آسٹریلیا کو جوہری آبدوزیں بنانے کی ٹیکنالوجی دینے کا ایک مقصد یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جو آبدوزیں ان کی سرحدوں سے دور ہوں انھیں مرمت کے لئے دوبارہ امریکہ یا برطانیہ جانے کا فاصلہ نہ طے کرنا پڑے بلکہ آسٹریلیا میں ہی ان آبدوذوں کی مینٹیننس ہوجائے۔معاہدے میں بھارت کو نظر انداز کیا گیا۔اس معاہدے میں حیرت انگیز طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا جو چین کا سب سے بڑا دشمن سمجھا جاتا ہے۔ جب اس بارے میں بھارت کے وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا وہ اس پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے جب کہ بھارت کے پاس آسٹریلیا کے مقابلے میں ایک جوہری آبدوز اور اسے بنانے کی ٹیکنالوجی پہلے سے موجود ہے۔ ایسے میں امریکہ اور برطانیہ کا بھارت کو نظر انداز کرنا بھارت کے لئے ایک دھچکہ ہے۔پہلے تمھارے فوجی مریں گے۔ چین کا آسٹریلیا کو جواب۔چین جو اب سب سے زیادہ فوجی قوت رکھنے والا ملک ہے آسٹریلیا کے امریکہ سے اتحاد اور اپنے خلاف بنتی جوہروں آبدوزوں کو دیکھ کر آسٹریلیا کو سخت جواب دے چکا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا امریکہ کے ساتھ جوہری آبدوزوں کا معاہدہ تو کررہا ہے البتہ ان آبدوزوں کی وجہ سے چین کو کوئی نقصان پہنچا تو سب سے پہلے اسٹریلیا کے فوجی ہی مریں گے اور سب سے زیادہ خمیازہ بھی آسٹریلیا کو بھگتنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

شادی کی تقریب میں دلہن کو کزن کیساتھ ڈانس کرنے پر دولہے نے تھپڑ دے مارا، دلہن نے پھرکیسے انتقام لیا؟ حیران کن واقعہ پیش آگیا

سعودی عرب میں گھریلوملازمائوں سے جسم فروشی کروانے والا پاکستانی کس شہر سے گرفتار کر لیا گیا؟سخت سزا ملنے کا امکان

افسوسناک سانحہ ، سکول ٹرپ پر گئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

پی سی بی کیساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، ثقلین مشتاق نے استعفیٰ دیدیا، وجہ سامنے آگئی

تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد سلیم صافی کا حکومت پر طنز ، کیا کہہ دیا؟

قومی ائیرلائن مزید مشکلات کا شکار، پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے

سوشل میڈیا پر’مجھے کیوں نکالا‘کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ’اگر مجھے نکالا‘جملہ وائرل ، عوام کے دلچسپ تبصرے

انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کورونا کے پھیلائو میں تیزی ، کونسے شہر میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا؟ پابندیاں لگ گئیں

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

تبدیلی سرکارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کر دیا، پاکستان رینکنگ میں کتنے درجے اوپ

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے، سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

برفباری نے تباہی مچا دی، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، نظامِ زندگی مفلوج کر دیا