11:50 am
کیا امریکا اپنے جدید ’’بی 21‘‘ طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟

کیا امریکا اپنے جدید ’’بی 21‘‘ طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟

11:50 am

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ میں امریکی فضائیہ کے سیکریٹری، فرینک کینڈل نے تصدیق کی ہے کہ جدید ترین اسٹیلتھ امریکی بمبار طیاروں ’’بی 21‘‘ کے پانچ پروٹوٹائپس اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔یہ طیارے ’’نارتھروپ گرومین‘‘ کے تحت پام ڈیل، کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کے پلانٹ نمبر 42 میں تیار کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس
منصوبے کا آغاز 2013 میں ہوا واضح رہے کہ اس منصوبے کا آغاز 2013 میں ہوا تھا جس کے بارے میں اوباما اور ٹرمپ انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ البتہ اس کے حوالے سے مختلف افواہیں اور خبریں ضرور گردش کررہی تھیں۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بھی اس منصوبے کی تصدیق ضرور کی گئی ہے لیکن زیادہ تفصیلات اب بھی منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں۔تاہم اب تک نارتھروپ گرومین اور دوسرے معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ ’’بی 21‘‘ امریکا کا جدید ترین بمبار طیارہ ہوگا جو ’’بہت لمبے فاصلوں‘‘ تک پرواز کرسکے گا۔اسے ریڈار پر نہیں دیکھا جاسکے گا، یعنی کہ یہ اسٹیلتھ ہوگا؛ جبکہ یہ جدید ترین آلات کے علاوہ ایٹم بموں سے بھی لیس ہوگا۔ظاہری طور پر یہ سرد جنگ کے دوران بنائے گئے ’’بی ٹی‘‘ (B-2) بمبار سے مشابہت رکھتا ہے جسے ممکنہ جنگ میں سابق سوویت یونین پر ایٹم بم گرانے کےلیے بطورِ خاص ڈیزائن کیا گیا تھا۔البتہ بی 21 بمبار کی جسامت اس سے کچھ کم ہے جس کے پروں کا پھیلاؤ 150 فٹ سے کچھ کم بتایا جاتا ہے۔ اس میں دو پائلٹ سوار ہوں گے۔بی 21 میں 30,000 پونڈ تک پے لوڈ لے جانے کی گنجائش ہے جو جدید ترین ایٹم بموں پر مشتمل ہوگا۔ریڈار سے بچنے کےلیے اس کی ساخت کسی بڑی مثلث جیسی رکھی گئی ہے۔ اس کے پیشرو ’’بی 2‘‘ کی ساخت بھی ایسی ہی تھی۔یہ آواز سے کچھ کم رفتار پر، انتہائی بلندی پر رہتے ہوئے پرواز کرسکے گا اور ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرسکے گا۔ریڈار کی نظروں سے بچنے کےلیے اس کی سطح پر ایسا روغن کیا جائے گا جو ریڈار کی لہریں جذب کرسکتا ہے۔ یہ اسٹیلتھ صلاحیت مزید بہتر بنانے کےلیے اس میں اضافی آلات بھی نصب کیے جائیں گے۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 2022 سے بی 21 کی آزمائشی پروازیں شروع کردی جائیں گی جبکہ اس کی محدود پیداوار کا آغاز 2026 سے کیا جائے گا۔2030 تک اس بمبار طیارے کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی جائے گی جبکہ 2027 تک اس کی پہلی کھیپ امریکی فضائیہ کے سپرد کرنے کا منصوبہ ہے۔اندازہ ہے کہ امریکی فضائیہ نے 80 سے 100 عدد بی 21 طیاروں کا آرڈر دیا ہوا ہے، جن میں سے ہر طیارے کی ممکنہ قیمت 30 کروڑ ڈالر سے 55 کروڑ ڈالر تک ہوسکتی ہے۔عالمی دفاعی حلقوں کا کہنا ہے کہ بی 21 طیارے سے متعلق امریکی قیادت کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔اس سے قطع نظر کہ بی 21 بمبار کا منصوبہ درحقیقت کونسے مرحلے پر ہے، اس اعلان کے ذریعے امریکا نے چین کو دھمکی دی ہے کہ وقت آنے پر وہ چین کے خلاف ایٹم بموں کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے عمران خان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے عمران خان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا