04:31 pm
رواں سال کے آخر تک ۔۔۔۔۔! سعودی عرب سے بڑی خوشخبری

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں زیر تعمیر جدید شہر(نیوم سٹی) کے ‘دی لائن’ پراجیکٹ پر کام کا آغاز رواں سال کے آخر تک ہوجائے گا، مملکت کے خودمختار ویلتھ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان نے یقین دہانی کرادی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گورنر یاسرالرمیان کا کہنا ہے کہ نیوم سٹی کے ایک بڑے منصوبے’دی لائن‘ کی تعمیر اس سال کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ ’دی لائن‘ ایک 170 کلومیٹر پر محیط کاربن فری اور شہری ترقیاتی منصوبہ ہے، ہمیں امید ہے کہ سال کے اختتام سے پہلے تمام منصوبوں کو حتمی
شکل دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ رواں کے آخر سے ہی نیو سٹی کے مختلف منصوبوں پر کام کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ سعودی عرب کے خودمختار ویلتھ فنڈ کے گورنر نے ان خیالات کا اظہار فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ (ایف آئی آئی) کے زیر اہتمام ایک ورچوئل ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یاسرالرمیان کا کہنا تھا کہ نیوم کے کچھ حصوں کی تعمیر پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، سینڈا جزیرہ جس میں بہت سارے ریزورٹس اور گولف کورسز اور دیگر سہولتیں موجود ہوں گی۔خیال رہے کہ نیوم سٹی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےوژن 2030 کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا اعلان 24 اکتوبر 2017 میں کیا گیا تھا۔ اس کا کل رقبہ 26 ہزار 500 مربع کلومیٹر ہو گا۔ اس میں 468 کلومیٹر بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ کا ساحلی علاقہ شامل ہے۔یہ بھی ذہن نشین رہے کہ نیوم سٹی تین براعظموں کو ایک دوسرے سے جوڑے گا جس میں مملکت کے علاوہ اردن اور مصر کے علاقے شامل ہوں گے، اس جدید سٹی میں ہر طرح کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال ہوگئے

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو ماہانہ کتنے ہزارروپے دینے کااعلان کردیا،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

صحافی کے کس سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

حکومت کا بائیک اور رکشہ والوں کے لیےبڑا فیصلہ

تالہ دیکھا تو بیٹے کو فون کیا جواب ملا جہاں جانا ہے چلے جائیں۔۔۔ اولڈ ایج ہومز میں موجود بزرگ ہمارے لیے سبق، اصل قصوروار کون؟

یہاں کے لوگ مگرمچھ کی پوجا کرتے تھے۔۔ دنیا کے قدیم ترین شہر اور ان سے جُڑی حیرت انگیز کہانیاں

جب مر جاؤں گی تب ہم ساتھ جنت میں رہیں گے ۔۔ عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو بھی ان کی یاد دلا دی

بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بڑی سیاسی جماعت کااحتجاج کااعلان

عمران خان حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ، بڑی شرط رکھ دی

اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

پٹرول مہنگا کرنا تو مجبوری تھی لیکن آٹا کیوں مہنگا کیا گیا؟ آپ نے تو کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا۔۔۔

عوام کیلئے خوشخبری: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا