09:31 am
اومی کرون ختم ہوتے ہی کیا ہو گا؟ بل گیٹس نے آخرکار خوشخبری سنا دی

اومی کرون ختم ہوتے ہی کیا ہو گا؟ بل گیٹس نے آخرکار خوشخبری سنا دی

09:31 am

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ایک نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں
آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن کے دوران بل گیٹس نے پیشگوئی کی کہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کب اور کیسے ختم ہوگی تو بل گیٹس نے کہا کہ اومیکرون کی لہر سے دنیا بھر کے ممالک کے طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ہے، اس سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، ایک بار جب اومیکرون کی لہر ختم ہوگی تو باقی سال میں ہم کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھیں گئے اور یہ بیماری سیزنل فلو جیسی ہوجائے گی۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کا اومیکرون کے بعد زیادہ متعدی قسم کا سامنا تو نہیں ہوگا تو ان کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہوگا مگر وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ متعدی قسم کا امکان تو نہیں مگر اس وبا نے ہمیں کافی حیران کیا ہے، اومیکرون سے لوگوں میں کافی مدافعت پیدا ہوگی کم از کم آئندہ سال تک کے لیے، ہوسکتا ہے کہ کسی وقت ہمیں ہر سال کووڈ ویکسین کا استعمال کرنا پڑے،وبا کے خاتمے کے لیے زیادہ بڑی سائنسی پیشرفت کی ضرورت ہے یعنی بہتر اور دیرپا اثر رکھنے والی ویکسینز کو تیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت اور اموات کی شرح کی روک تھام میں کامیابی ملی ہے مگر اب بھی وہ دو بنیادی عناصر سے محروم ہیں۔ایک تو یہ کہ ان کے استعمال کے بعد بھی بیماری کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ ان کے اثر کا دورانیہ بھی محدود نظر آتا ہے، ہمیں ایسی ویکسینز کی ضرورت ہے جو دوباری بیماری کی روک تھام کئی برسوں تک کرسکیں۔اس سے قبل دسمبر 2021ء میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ یہ سال ان کی زندگی کا سخت ترین سال تھا۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ قریبی دوستوں میں کووڈ 19 کی تشخیص کے بعد انہیں تعطیلات کامنصوبہ منسوخ کرناپڑامگرانہوں نےتوقع ظاہر کی کہ اومیکرون کی لہر تین ماہ میں ختم ہوجائے گی۔اگرچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اومی کرون قسم تشویشناک ہے مگر نئی اقسام کو شناخت کرنے، ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کی رفتار کے باعث انہیں توقع ہے کہ 2022ء میں کووڈ ایک اینڈیمک یا مقامی مرض بن کر رہ جائے گا،مجھےاب بھی یقین ہےکہ اگرہم درست اقدامات کرتے ہیں تو کورونا کی وباکااختتام 2022 ءمیں ہوجائےگا،آنے والے دو برسوں میں مجھے توقع ہے کہ محض اسی وقت ہمیں وائرس کا خیال آئے گا جب ہم ہر سال موسم سرما میں کووڈ اور فلو ویکسینز استعمال کریں گے۔

international news  in urdu

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا