08:14 pm
بھارتی جنرل کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ انکوائری رپورٹ میں کہانی کھل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تمل ناڈو میں بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثہ کی انکوائری رپورٹ آخر کارمنظر عام پر
آ ہی گئی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی، سبوتاژ یا غفلت کے باعث تباہ نہیں ہوا تھا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق 8 دسمبر کوموسم کی صورتحال میں غیر متوقع تبدیلی کے سبب ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوکر راہ بھٹک گیا جس کے سبب حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر Mi-17 V5 حادثہ میں ٹرائی سروسز کورٹ آف انکوائری نے اپنی ابتدائی رپورٹ جمع کرادی ،تمل ناڈو کے کنور کے پاس گھنے کہر کے سبب فوج کا ہیلی کاپٹر 8 دسمبر کو حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوا تو اسے آگے، نیچے اوپر کچھ دکھائی نہیں دیا ۔ ایسے میں پائلٹ کا کنٹرول بھی متاثر ہوا۔ اس کے سبب حادثہ ہوا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ خیال رہے کہ اس حادثے میں جنرل بپن راوت سمیت 13 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ سی ڈی ایس بپن راوت ویلنگٹن واقع ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے، جانچ ٹیم نے حادثہ کے سب سے ممکنہ سبب کا پتہ لگانے کے لئے سبھی دستیاب گواہوں سے پوچھ گچھ کے علاوہ پرواز کا ڈیٹا، ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا۔ کورٹ آف انکوائری نے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی، سبوتاژ یا غفلت کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ دوسری جانب جانچ کے نتائج کی بنیاد پر کورٹ آف انکوائری نے کچھ سفارشات بھی کی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 