10:04 am
ہزاروں کلومیٹر تک دھماکے کی آواز، شہریوں میں شدید خوف و ہراس، آتش فشاں پھٹ گیا، مقامی افراد نے نقل مکانی شروع کر دی

نوکوآلوفا (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرالکاہل میں چھوٹے سے ملک ٹونگا میں زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آگیا جس کے باعث نشیبی علاقوں کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور تک سنی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے قریب جزائر پر مشتمل ملک ٹونگا کے دارالحکومت نوکو آلوفا سے 65 کلومیٹر
دور سمندر میں آتش فشاں پھٹ گیا جس کی راکھ اور دھواں کئی کلومیٹر تک پھیل گیا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور امریکہ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور فجی سمیت کئی ملکوں میں سنی گئی۔آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں 7.4شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی بھی آگیا۔ اب تک چار فٹ سے بھی بلند لہریں ٹونگا کے مختلف جزیروں سے ٹکرا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سے علاقوں میں پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔سونامی کے بعد ملک کے بادشاہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہزاروں لوگ بھی اونچی جگہوں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ابھی تک ٹونگا میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے تاہم نکو آلوفا سمیت کئی شہروں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ سونامی کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گرنے سے مکمل بلیک آؤٹ ہے جب کہ کمیونیکیشن کا نظام بھی ناکارہ ہوگیا ہے۔

inernatiponal news in urdu 

تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان