07:23 pm
ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمبینہ ڈرون حملے کی اطلاعات،تین افراد جاں بحق، آگ بھڑک اٹھی

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک )ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ڈرون
 حملے کی اطلاعات ہیں  جبکہ  مقامی میڈیا کا کہناہے کہ تیل کے تین ٹینکرز پھٹنے کے باعث یہ دھماکہ ہواہے اور آگ لگی  جس میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی’’ ڈبلیو اے ایم‘‘ کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ مصفہح انڈسٹریل ایریا میں آئل فرم ’اے ڈی این او سی‘ کے گودام کے قریب  تیل کے تین ٹرک دھماکے سے اڑ گئے جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ ا بو ظہبی ایئر پورٹ کے قریب تیل سے بھر ے ہوئے تین ٹرک دھماکے سے اڑ گئے جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہناہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے اندر حملہ تھا ۔ابو ظہبی پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ  مصفہح انڈسٹریل ایریا کے قریب تین فیول ٹینکر ز میں دھماکہ ہواہے جبکہ اس کے علاوہ ابو ظہبی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی زیر تعمیر عمارت میں آگ   بھی بھڑک اٹھی جس سے اٹھنے والا گہرا دھواں پورے ایئر پورٹ پر چھا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں  ڈرون طیارے کے پرزے ملے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر دونوں مقامات پر دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ ہو سکتا ہے ۔رائٹرز کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے اندر کیا جانے والا آپریشن تھا جس کی دیگر تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی ۔

تازہ ترین خبریں

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟معروف  اداکارہ نے اخبار پر مقدمہ کردیا

میری نیپیاں بدلنے والے کوئی نہیں،عابد شیر علی نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع