08:59 pm
لرزہ خیز واردات ۔۔بوڑھی خاتون کے گھر گھس کر لڑکی کی ڈیمانڈ ۔۔انکار پر کردیا بڑا ظلم

لرزہ خیز واردات ۔۔بوڑھی خاتون کے گھر گھس کر لڑکی کی ڈیمانڈ ۔۔انکار پر کردیا بڑا ظلم

08:59 pm

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع جالور کے
 سانچور علاقے میں ایک بزرگ دلت خاتون کی بربریت کے ساتھ روند کرق ت ل کردیا گیا۔ ملزموں نے بزرگ خاتون کے گھر میں گھس کر عیاشی کے لئے لڑکی کی ڈیمانڈ کی تھی۔ خاتون نے جب منع کیا تو ملزمین نے اسے موقع پر ہی گاڑی کے نیچےکچل کر مار ڈالا۔  بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جالور ضلع کے سانچور علاقے میں دل کو دہلا دینے والی واردات میں دو نوجوانوں نے ایک دلت کے گھر میں جاکر عیاشی کے لئے لڑکی کا مطالبہ کیا۔ گھر کی بزرگ خاتون نے جب ان کو منع کیا تو انہوں نے اسے پک اپ گاڑی سے روند کرمار ڈالا۔ واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واردات کی اطلاع ملنےپر پولیس نے ملزموں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مرنیوالی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق واردار سانچور علاقے میں نیشنل ہائی وے کے کنارے کچے جھونپڑوں کی بستی میں ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے پک اپ گاڑی سے آئے شراب کےنشے میں دھت دو نوجوانوں نے ایک گھر میں گھس کر بزرگ خاتون سے غیر اخلاقی کام کے لئے لڑکی کا مطالبہ کیا۔ اسی بات کو لے کر خاتون ناراض ہوگئی۔ اس پر نوجوانوں نے بزرگ خاتون کو وہیں پک اپ سے کچل کر مار ڈالا۔ملزموں نے پک اپ کو ریورس کرکے بزرگ خاتون کے اوپر چڑھا دیا۔ پک اپ کا ٹائر بزرگ کے سر پر چڑھ گیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ اس کے بعد دونوں ملزم وہاں سے بھاگ گئے، لیکن ان کے موبائل جائے واردات پر ہی گر گئے۔ بعد میں اہل خانہ اور گاؤں والے بزرگ خاتون کو ہسپتال لے گئے، لیکن بزرگ خاتون نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے موقع پر ملنے والےموبائل کی بنیاد پر دونوں کوان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔خاتون کے ورثا نے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نےمرنیوالی خاتون کے پوتے کی رپورٹ پر کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟  فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ