07:02 pm
جرمن بحریہ کے سربراہ روسی صدر پیوتن کے حق میں بیان دینے پر مستعفی

جرمن بحریہ کے سربراہ روسی صدر پیوتن کے حق میں بیان دینے پر مستعفی

07:02 pm

برلن (نیوز ڈیسک )جرمنی کی بحریہ کے سربراہ کو روس کے صدر کے حق
میں بیا دینے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑگیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل کے آچن شونباک نے گزشتہ دنوں بھارت کے دورے کے دوران کہا تھا کہ یوکرین کبھی بھی روس سے جزیرہ نما کریمیا واپس نہیں لے سکے گا۔وائس ایڈمرل کے آچن شونباک نے کہا کہ پیوتن واقعی عزت چاہتے ہیں اور کسی کو عزت دینا مسئلے کا انتہائی آسان حل ہے، شاید پیوتن عزت اور احترام کے مستحق بھی ہیں۔کے آچن شونباک نے کہا تھا کہ روس نا تو یوکرین کی سرزمین کی ایک چھوٹی سی پٹی کو اپنے قبضے میں لینا چاہتا ہے اور نا ہی اسے اپنے ملک میں ضم کرنا ہے۔ شائد پیوتن یوکرین، یورپی یونین اور امریکا پر دباؤ ڈال رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں ان کا یہ عمل یورپی یونین میں اختلافات پیدا کرے گا۔جرمنی کی بحریہ کے سربراہ کا بیان سامنے آنے کے بعد یوکرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، اس حوالے سے یوکرین نے جرمنی کے سفیر کو بھی طلب کرلیا تھا۔یوکرین نے جرمنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی بحریہ کے سربراہ کے بیان کی عوامی سطح پر تردید کرے۔یوکرین کے وزیر خارجہ دمتریو کولیبا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یوکرین 2014 سے روس کے ساتھ جاری فوجی تنازع کے حل کے لیے جرمنی کی سفارتی کوششوں کا شکر گزار ہے، لیکن جرمنی کے حالیہ بیانات مایوس کن ہیں۔یوکرین اور دیگر ملکوں کی جانب سے جرمن بحریہ کے سربراہ کے بیان کی مذمت کے بعد جرمنی میں بھی نئی بحث چھڑ گئی تھی۔ایڈمرل کے آچن شونباک نے حکومت کو صورت حال پر اپنا استعفیٰ حکومت کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرمنی اور اس کی فوج کو مزید نقصان سے بچانا چاہتے ہیں۔جرمنی کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر دفاع کرسٹینا لامبریشٹ نے کے آچن شونباک کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جب کہ کے آچن شونباک کے نائب کو عبوری طور پر جرمن بحریہ کا سربراہ مقررکردیا گیا ہے۔جرمنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو روس کے فوجی خطرے کے معاملے پر اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے، روس نے اپنے پڑوسیوں کے خلاف کوئی فوجی اقدام کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟  فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ