09:23 am
صدر کی توہین پر خاتون اینکر گرفتار، کتنے سال قید کی سزا ہونے کا امکان ہے؟

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک سینئر خاتون اینکر صدف قباس کو صدر رجب طیب اردگان کی مبینہ توہین پر گرفتار کرلیا گیا۔ صدر کی توہین کے قانون کے تحت انہیں عدالت سے ایک سے چار سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
خاتون اینکر نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر کوئی بیل محل پر چڑھ جائے تو وہ بادشاہ نہیں بن جاتا البتہ محل باڑہ ضرور ہوجاتا ہے۔ ان کے اس ٹویٹ پر انہیں ہفتے کی رات دو بجے گرفتار کرلیا گیا ، اتوار کو انہیں عدالت نے جیل بھیجوا دیا۔ صدف قباس کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی ہے، وہ اس کیس کا بھرپور دفاع کریں گے۔خیال رہے کہ جب سے طیب اردگان ترکی کے صدر بنے ہیں تب سے لاکھوں لوگ ان کی توہین کے قانون کے تحت زیر ِ عتاب آچکے ہیں۔ ترکی میں صدر کی توہین پر ایک سال سے چار سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سنہ 2014 میں جب طیب اردگان ترکی کے صدر بنے اس کے بعد اب تک گزشتہ سات سالوں کےدوران صدر کی توہین پر ایک لاکھ 60 ہزار 169 تحقیقات کی جاچکی ہیں۔  اب تک صدر کی توہین پر 35 ہزار 507 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور عدالتوں نے 12 ہزار 881 افراد کو اردگان کی توہین کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائی ہیں۔ 
Turkey news 
international news in urdu

تازہ ترین خبریں

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا