10:53 am
ٹونگا میں پھٹنے والا آتش فشاں کا دھماکہ کتنا طاقتور تھا؟تہلکہ خیز رپورٹ جاری

نوکو الوفا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے گزشتہ دنوں ملک ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے کے دھماکے کو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 100 گنا زیادہ طاقتور قرار دے دیا۔15 جنوری کو بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعے ملک ٹونگا کے دارالحکومت نوکو الوفا سے 65 کلومیٹر دور شمال میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹا تھا جس کے بعد دھماکوں
کی آواز ہزاروں کلومیٹر دور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور فجی سمیت دیگر جزائر پر بھی سنی گئی تھی۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ سونامی کی بھی وارننگ جاری کی گئی تھی۔اب امریکی خلائی ادارے ناسا نے آتش فشاں پھٹنے کے دھماکے کو جاپان کے شہر ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 100 گنا زیادہ طاقتور قرار دے دیا۔ناسا کے مطابق آتش فشاں دھماکے کے بعد خارج ہونے والی توانائی 5 سے 30 ملین ٹن ٹی این ٹی جتنی تھی جبکہ ہیروشیما پر ایٹم بم گرانے کے بعد یہ مقدار 15 کلو ٹن ٹی این اٹی تھی۔ناسا کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے خارج ہونے والی توانائی کی مقدار پانچ سے 30 ملین ٹن ٹی این ٹی کے درمیان تھی اور یہ دھماکا اگست 1945 میں جاپان کے شہر ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم سے سیکڑوں گنا زیادہ طاقتور تھا جس کا تخمینہ تقریباً 15ہزار ٹن ٹی این ٹی تھا۔خیال رہے کہ سمندر میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلا سے بھی دیکھا گیا تھا اور سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں۔

international news in urdu 

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا