08:55 pm
صدر پیوٹن کی بڑی بیٹی  والد کے دفاع میں بول پڑی

صدر پیوٹن کی بڑی بیٹی والد کے دفاع میں بول پڑی

08:55 pm

ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے یوکرین پر فوجی چڑھائی کرنے پر جہاں دنیا بھر سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں کچھ ممالک اور شخصیات ان کی حمایت میں بھی بول رہی ہیں۔ اب صدر پیوٹن کی بڑی بیٹی ماریا وورونتسووا بھی اپنے باپ کے
دفاع میں بول پڑی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ’ماریا وی‘ (Maria V)کے نام سے بنائے گئے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے صدر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے فیصلے کا دفاع کیا جا رہا ہے اور اس اکاؤنٹ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ صدر پیوٹن کی 37سالہ بیٹی ماریا کا اکاؤنٹ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹس میں یوکرین اور مغربی ممالک پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ مغربی ممالک روس کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔ مغربی ممالک نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ روس خوشحال نہ ہو۔ اس کے باوجود روس نے ترقی کی ہے اور کرتا رہے گا۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”ہر چیز کا ذمہ دار کسی ایک شخص کو قرار دے دینا سراسر زیادتی ہے۔ جنہیں مظلوم کہا جا رہا ہے، ان کی طرف سے ہونے والی غلطیوں اور جرائم کا بھی ادراک کیا جانا چاہیے۔ہم 1930ءکی دہائی والے جرمن نہیں ہیں۔ “ رپورٹ کے مطابق دو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ اکاؤنٹ صدر پیوٹن کی بیٹی ماریا ہی کا ہے۔ واضح رہے کہ ماں باپ کی علیحدگی کے بعد صدر پیوٹن کی دونوں بیٹیاں اپنی الگ شناخت سے زندگی گزار رہی ہیں اور ان کا صدر پیوٹن یا روسی حکومت سے کوئی واجبی تعلق بھی نہیں ہے۔ اس کے باوجود یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ کی طرف سے ان دونوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ صدر پیوٹن جب اقتدار میں آئے تھے تو ابتدائی عرصے میں ہی ان کی 30سالہ ازدواجی زندگی طلاق پر ختم ہوگی تھی۔ ان کی سابق اہلیہ لیود میلاشکر یبنیووا اور بیٹیاں ماریا اور ایکترینا اس کے بعد سے الگ زندگی گزار رہی ہیں اور بیٹیوں کو بھی اس کے بعد کبھی اپنے باپ کے ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ ماں باپ کی طلاق کے وقت دونوں بہنیں نوعمر تھیں تاہم اب دونوں عمر کی تیس کی دہائی میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے