07:11 pm
ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ: ہلاک ہونے والی ٹیچر کے شوہر کے ساتھ کیاہوا؟انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ: ہلاک ہونے والی ٹیچر کے شوہر کے ساتھ کیاہوا؟انتہائی افسوسناک خبرآگئی

07:11 pm


ٹیکساس (نیوز ڈیسک )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوالڈے کے سکول میں فائرنگ سے 19 بچے اور دو ٹیچرز ہلاک ہوئیں۔ مگر اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان میں سے ایک ٹیچر کے خاوند دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوالڈے کے سکول میں فائرنگ سے 19 بچے اور دو ٹیچرز ہلاک ہوئیں۔ مگر اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان میں سے ایک ٹیچر
کے خاوند دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔ارما گارسیا گذشتہ 23 برسوں سے راب ایلیمنٹری سکول میں پڑھا رہی تھیں اور جو گارسیا ان کے خاوند تھے۔ارما گارسیا ان دو ٹیچرز میں سے تھیں جو ایک 18 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی تھیں۔ سکول شوٹنگ کے اس واقعے میں کل 21 افراد ہلاک ہوئے جن میں 19 بچے شامل ہیں۔ارما اور جو گذشتہ 24 سال سے شادی شدہ تھے اور ان کے چار بچے ہیں۔ جمعرات کی شب تک گارسیا فیملی کے لیے عطیات کی ایک آن لائن مہم میں قریب 16 لاکھ ڈالر جمع کیے گئے۔ ابتدائی طور پر صرف 10 ہزار ڈالر جمع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا۔ویب سائٹ گو فنڈ می پر اس مہم کے صفحے پر ارما گارسیا کی رشتہ دار ڈیبرا آسٹن لکھتی ہیں کہ ’مجھے یقین ہے کہ جو کی وفات دل ٹوٹنے سے ہوئی۔‘ٹوئٹر پر ارما گارسیا کے بھانجے جان مارٹینز کہتے ہیں کہ مسٹر گارسیا اپنی اہلیہ کے قتل کے بعد ’غم کی وجہ سے چل بسے۔‘فاکس نیوز کے مقامی نمائندے نے بتایا ہے کہ جو گارسیا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔سکول میں فائرنگ کے اس واقعے کے بعد مسٹر مارٹینز نے اخبار نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ پولیس کے افسران جب ارما گارسیا کی لاش کے قریب پہنچے تو انھوں نے ’اپنی آخری سانسوں تک بچوں کو اپنے بازوؤں میں چھپایا ہوا تھا۔‘انھوں نے عطیات کے لیے آن لائن مہم کے صفحے پر لکھا کہ ارما نے ’اپنی کلاس روم کے بچوں کو محفوظ رکھنے کے دوران اپنی جان قربان کر دی۔۔۔ وہ ایک ہیرو ہیں۔‘ارما گارسیا کے علاوہ ایک دوسری ٹیچر بھی سکول میں فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک ہوئی تھیں۔ ایوا میرلس اور ارما ایک ساتھ گذشتہ پانچ سال سے پڑھا رہے تھے۔ دونوں کے پاس مجموعی طور پر40 سال سے زیادہ عرصے تک پڑھانے کا تجربہ تھا۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان