05:21 pm
بیوی بس ایک ہی کافی ہے ، مصری عالم کے بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

بیوی بس ایک ہی کافی ہے ، مصری عالم کے بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

05:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب  ایک سے زائد شادیوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی ایک ہی کافی ہے۔  اس بیان کے بعد مصر اور دیگر اسلامی ممالک میں 
شادیوں سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ العریبہ کے مطابق مصر کی جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب سےٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں فون کال پر سوال کیا گیا کہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے اس کو بتائے بغیر غیرملکی شوہر دوسری شادی کا کیا حکم ہے؟ ڈاکٹر احمد الطیب نے جواب دیا کہ مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت مگرکرنا لازمی نہیں لیکن اگر شوہر دوسری عورت سے شادی کرتا ہے۔خواہ وہ رہائشی ہو یا مسافر۔ اسلامی شریعت میں اس بات کا ذکر نہیں کہ وہ پہلی بیوی کو مطلع کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بیوی ایک ہی کافی ہے۔ ایک سے زائد شادیاں بہت سے معاملات میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ناانصافی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان پہلی شادی کرنے کے لیے آزاد ہے مگر دوسری شادی عدل و انصاف کے ساتھ مشروط ہے۔ایک سے زائد شادیاں شوہر کا حق ہے، لیکن یہ حق محدود ہے۔ اگر شرائط پوری نہ ہوں تو اجازت باطل ہوجاتی ہے۔ لازمی ہے کہ شوہر کے پاس دوسری شادی کا مضبوط جواز ہو اور باقی بیویوں کے ساتھ انصاف کریں۔ انہوں نےمزید کہا کہ میں مسلمانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ قرآن کی اس آیت کو دوبارہ پڑھیں جس میں تعداد ازدواج کا مسئلہ مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے اور اس بات پر غور کریں کہ اس سے پہلے کیا ہوا اور اس کے بعد کیا ہوا۔ ڈاکٹر احمد الطیب کے اس بیان پرعوامی اور ابلاغی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ اوریہ بیان سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری