09:04 pm
لیموں کا شربت فروخت کرکے ارب پتی  بننے والی نوجوان لڑکی نے اپنی کہانی دنیا کو سنا دی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 17سالہ لڑکی سکنجبین(لیموں کا شربت) فروخت کرکے ارب پتی بن گئی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق میکائیلہ اولمر نامی اس سیاہ فام لڑکی کا تعلق ٹیکسس سے ہے۔ اس نے 4سال کی عمر میں سکنجبین فروخت کرنی
شروع کی اور 12سال کی عمر تک وہ اس کام سے 1کروڑ 10لاکھ ڈالر (تقریباً 2ارب 31کروڑ روپے)کما چکی تھی۔میکائیلہ اولمر، جو اپنی کاروباری کامیابی کی بدولت سابق امریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات کر چکی ہے، نے بتایا ہے کہ”مجھے اپنی پردادی کی ایک پرانی نوٹ بک ملی تھی جس میں اس نے اپنے دور کی کھانوں اور مشروبات کی تراکیب لکھی ہوئی تھیں۔ان میں سکنجبین کی ترکیب بھی موجود تھی۔ میں نے اس ترکیب سے سکنجبین بنا کر پی تو مجھے اس کا ذائقہ بے حد پسند آیا۔ یہیں سے مجھے سکنجبین کا کاروبار کرنے کا خیال آیا۔“میکائیلہ نے بتایا کہ ”میں نے سکنجبین کی اپنی پردادی کی ترکیب میں شہد کا اضافہ کیا جس سے یہ اور بھی مزیدار ہو گئی اور جب میں نے اسے فروخت کرنا شروع کیا تو میری یہ پراڈکٹ دنوں میں مقبول عام ہو گئی اور جلد ہی میں نے اس مشروب کی ایک کمپنی قائم کر لی۔ ’ہول فوڈز‘ نے 2016ءمیں میرے ساتھ ایک بڑا معاہدہ کیا اور میری یہ پراڈکٹ فروخت کرنی شروع کر دی جس کا نام میں نے ’می اینڈ دی بیز لیمونیڈ‘ (Me & The Bees Lemonade)رکھا تھا۔ اب میری یہ پراڈکٹ امریکہ بھر میں 1500سٹورز پر دستیاب ہے۔ “

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج