08:45 pm
چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

08:45 pm


اطالوی پولیس نے بینک لوٹنے کے خواہش مند ایک ایسے مشتبہ ملزم کو بروقت مدد کر کے
بچا لیا جو ایک سرنگ میں پھنس گیا تھا۔ یہ ملزم اور اس کے ساتھی ایک قریبی بینک کے اندر پہنچنے کے لیے سرنگ کھود رہے تھے جو اچانک بیٹھ گئی تھی۔ روم سے جمعہ بارہ اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ اطالوی دارالحکومت کے مغربی حصے میں ویٹیکن سٹی کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ مشتبہ ملزم اور اس کے ساتھی روم شہر کے متعلقہ حصے میں ایک بڑی شاہراہ کے نیچے سرنگ کھود رہے تھے تاکہ ایک قریبی بینک کے اندر تک پہنچ کر اسے لوٹ سکیں۔لیکن اس کھدائی کے دوران اس سرنگ کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور اس گینگ کا کم از کم ایک رکن اس بیٹھی ہوئی سرنگ میں پھنس کر رہ گیا۔ اسے فائر بریگیڈ کے کارکنوں نے آٹھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اس سرنگ سے زندہ نکالا، جس کے بعد علاج کے لیے اسے ایک قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔چار ملزمان گرفتار،روم پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس گینگ کا بینک لوٹنے کا ارادہ تو ان کا مشتبہ مجرمانہ منصوبہ تھا، جس سے وہ انکاری ہیں تاہم اس گینگ کے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ''ان ملزمان میں سے دو شہر نیپلز کے رہنے والے ہیں جنہیں سرکاری اہلکاروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ روم شہر کے رہائشی دو دیگر ملزمان کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘جس ملزم کو پولیس اور فائر بریگیڈ کے کارکنوں نے منہدم ہو جانے والی سرنگ سے نکالا، وہ روم کے انہی دو شہریوں میں سے ایک ہے، جو قانونی طور پر اب پولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج ملزم بھی قانوناﹰ ہے تو پولیس کی حراست میں لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے فی الحال اس کا علاج کرایا جا رہا ہے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملزم کتنا زخمی ہے۔اطالوی اخبارات کی طنزیہ رپورٹنگ،متعدد اطالوی اخبارات میں اس واقعے کی جمعے کے روز شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملزمان سرنگ کھود کر ایک قریبی بینک لوٹنا چاہتے تھے، ان کا یہ ارادہ کسی بھی شبے سے بالا تر ہے۔ اس لیے کہ ایک تو جو سرنگ بیٹھ گئی، وہ مغربی روم میں ایک قریبی بینک تک پہنچنے کے لیے کھودی جا رہی تھی۔ دوسرے یہ کہ تیرہ سے پندرہ اگست تک اٹلی میں ایک ایسا طویل ویک اینڈ ہو گا، جس دوران مقامی باشندے عام طور پر چھٹیاں منانے کے لیے شہر سے باہر چلے جاتے ہیں اور روم شہر زیادہ تر خالی ہو جاتا ہے۔اس بارے میں اطالوی اخبارات کی سرخیاں بھی کافی دلچسپ تھیں۔ اخبار کوری ایرے دے لا سیرا نے اس گروہ کو 'زیر زمین سرنگ والا گینگ‘ لکھا تو اخبار لا سٹامپا نے لکھا، ''انہوں نے ایک بینک کو لوٹنے کے لیے سرنگ کھودی مگر ان میں سے ایک زیر زمین دفن ہو کر رہ گیا، جسے فائر بریگیڈ نے بچایا۔‘‘سرنگ کھودنے کے لیے کرائے پر لی گئی دکا ن،اطالوی میڈیا کے مطابق ان ملزمان نے ایک قریبی بینک کی طرف جانے والی جو سرنگ کھودی، وہ اسی علاقے میں ایک ایسی دکان کے نیچے سے شروع ہوتی تھی، جسے حال ہی میں کرائے پر لیا گیا تھا۔جس عمارت میں یہ دکان واقع ہے، اسی عمارت کے ایک رہائشی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ''ہم سمجھے تھے کہ وہ اس دکان کی آرائش و مرمت کر رہے ہیں۔ ہمیں کوئی شبہ تک نہ ہوا۔ انہوں نے کبھی شور بھی نہیں کیا تھا۔ ہمیں کیا علم تھا کہ اس دکان کے نیچے سرنگ کھودی جا رہی تھی۔‘‘دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سرنگ میں پھنس جانے والے مشتبہ ملزم نے فوری مدد کے لیے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر فون بھی خود ہی کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی