09:14 pm
فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

09:14 pm


فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ایک ویڈیو لیک ہوگئی ہے جس پر انہیں کافی تنقید کا
سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کو اپنے دوستوں، جن میں ملک کی چند معروف شخصیات بھی شامل ہیں، کے ساتھ ڈانس کرتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تو کافی بحث ہو ہی رہی ہے لیکن فن لینڈ کی اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما نے وزیراعظم پر پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام لگا دیا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی منشیات استعمال نہیں کی، صرف شراب پی اور بھرپور پارٹی کی تھی۔ خیال رہے کہ جب سنا مارین فن لینڈ کی وزیراعظم بنیں تو انہیں دنیا کی کم عمر ترین سربراہ مملکت ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا تاہم اب یہ اعزاز چلی کے صدر گیبریئل بورک کے پاس ہے۔ سنا مارین نے کبھی بھی اپنی پارٹیوں کو خفیہ نہیں رکھا اور اکثر انہیں میوزک فیسٹیولز میں دیکھا جا چکا ہے۔ گزشتہ برس بھی انہیں کووڈ پازیٹو شخص سے قریبی رابطے کے باوجود کلب جاکر پارٹی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے اس پر معذرت کی تھی۔ اپنی حالیہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ ویڈیو بنائی جارہی ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ویڈیو سرعام ریلیز کردی گئی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں نے ڈانس کیا، گانا گایا، پارٹی کی، یہ سب قانونی چیزیں ہیں، میں کبھی ایسی جگہ نہیں گئی جہاں میں نے کسی کو منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہو۔‘ سنا مارین نے مزید کہا کہ ’میری بھی دیگر لوگوں کی طرح فیملی لائف ہے، ورک لائف کے علاوہ فارغ وقت میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں، یہ وہ کام ہیں جو میری عمر کے دیگر لوگ کرتے ہیں۔‘ فن لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے رویے کو تبدیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بالکل ویسی ہی رہوں گی جیسی اب تک رہی ہوں، مجھے امید ہے کہ مجھے اسی طرح قبول کیا جائے گا۔‘ اس معاملے پر فن لینڈ کی ایک اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم اور میڈیا دونوں پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہم سماجی مسائل کو چھوڑ کر پارٹی کے معاملے پر بات کر رہے ہیں۔سنا مارین نے دسمبر 2019 میں عہدہ سنبھالا تھا اور اب تک انہیں اپنی جماعت کا اعتماد حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی