07:36 pm
بھارت میں بارش اور آسمانی بجلی نے 36افراد کی جان لے لی

بھارت میں بارش اور آسمانی بجلی نے 36افراد کی جان لے لی

07:36 pm

اتر پردیش (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مون سون کی بارشوں کے موقع پر آسمانی بجلی گرنا عام سی بات ہے، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2021 میں بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً دو ہزار 869 افراد ہلاک ہوئے۔بھارت سے ملنے والی تازہ ترین
اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 12 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے آنے والے دنوں میں مزید موسلادھار بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ عہدیدار نے بتایا ہے کہ شمالی ریاست اتر پردیش میں موسلا دھار بارشوں کے دوران مکانات گرنے سے تقریباً 24 افراد ہلاک ہوگئے۔15سالہ محمد عثمان جمعے کی شام پریاگ راج شہر میں اپنے دوست کی چھت پر موجود تھا جب آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس سانحے میں اس کا دوست اذنان بھی زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔محمد عثمان کے والد محمد ایوب نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے چھت پر قدم رکھا ان پر آسمانی بجلی گرگئی اور میرا بیٹا ہلاک ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ پانچ دنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں, انڈیا میں مون سون جو جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔ایک مقامی فلاحی تنظیم کے عہدیدار نے بتایا کہ جنگلات کی کٹائی، پانی کے ذخائر کی کمی اور آلودگی سب موسمیاتی تبدیلیوں کا بنیادی سبب ہیں جس سے آسمانی بجلی زیادہ شدت سے گرتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہزار 489 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد بڑھ کر دو ہزار869 ہوگئی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر