11:39 am
ملکی معاملات کھیل بن گئے۔۔۔سفارتکار جنرل اسمبلی میںعالمی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران فٹبال میچ دیکھتا رہا ،عوام شدید غم و غصے کا شکار

نیویارک(نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے لیک ہونے والی ایک تصویر نے
عراقیوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔عراقی شہری کئے گھنٹوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک عراقی سفارتکار کی تصویر شیئر کر رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایکایسے وقت میں جب جنرل اسمبلی کا اجلاس زور و شور سے جاری ہے یہ سفارتکار لیپ ٹاپ کی سکرین پر فٹ بال میچ دیکھنے میں غرق ہوکر اپنے وطن کیلئے ہزیمت کا سامان مہیا کر رہا ہے۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد عراقیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ عراقی وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے پر نوٹس لے لیا اور اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراقی سفارتی اہلکار کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتتے ہوئے پائے گئے ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس معاملہ پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔شیئر کئے جانے والے سکرین شاٹ میں سفارت کار کے لیپ ٹاپ کی سکرین دکھائی گئی ہے جس سے واضح ہو رہا ہے کہ سفارتکار فٹ بال میچ دیکھ رہا تھا ۔ اس تصویر سے سفارتکار کی شناخت معلوم نہیں ہوتی۔خیال رہے اس سے قبل گزشتہ اگست میں بھی اردن میں عراقی سفیر حیدر العذاری کا ایک ملتا جلتا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس وقت عراقی وزارت خارجہ نے حیدر کو بغداد طلب کرلیا تھا ۔ اس وقت حیدر کی بیوی نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ لبنانی اداکارہ راغب علامہ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 