07:20 pm
یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

07:20 pm


ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے رہائشی 1 سے 4 دسمبر تک چار دن کی چھٹی سےلطف 
اندوز ہوں گے ،تاکہ مملکت کا قومی دن منا سکیں، جو 2022 کی آخری سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔جبکہ یو اے ای کی جانب سے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو آئندہ سال کئی طویل ویک اینڈز ملیں گے، جن میں 6 دن کے چھٹیوں کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ مملکت میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے ایک متفقہ فہرست اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملازمین کو مساوی چھٹیاں ملیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے 2023 کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ملک کے رہائشی اگلے سال کئی طویل ویک اینڈز کیلئے تیار ہو جائیں، جن میں چھ دن کی چھٹیاں بھی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اگلے سال کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔گریگورین نیا سال: یکم جنوری۔عید الفطر: 29 رمضان سے 3 شوال۔یوم عرفہ: ذوالحجہ 9۔عید الاضحی: ذوالحجہ 10سے 12۔ہجری نیا سال: 21 جولائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: 29 ستمبر۔متحدہ عرب امارات کا قومی دن: دسمبر 2سے 3۔ جیسا کہ ظاہر ہے، فہرست میں مذکور کچھ تعطیلات ہجری اسلامی کیلنڈر پر مبنی ہیں۔ ان کی متعلقہ گریگورین تاریخیں چاند دیکھنے پر منحصر ہوں گی۔عید الفطر: ہجری کیلنڈر کے مطابق، تاریخیں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہیں۔فلکیاتی حسابات کے مطابق، یہ جمعرات، 20 اپریل، اتوار، 23 اپریل تک ہوگی۔ اصل تاریخیں چاند نظر آنے سے مشروط ہیں۔اسی طرح یوم عرفہ اور عید الاضحی: ان میں ممکنہ طور پر چھ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔اگلے سال سب سے طویل چھٹی منگل، 27 جون، سے جمعہ، 30 جون تک ہونے کا امکان ہے اور اگر واقعی ایسا ہوا تو، ہفتہ-اتوار کی چھٹی والے افراد کو چھ دن کا ویک اینڈ مل جائے گا۔ ہجری نیا سال: 21 جولائی کو جمعہ ہے۔یہ ہفتہ-اتوار کی چھٹی والے لوگوں کے لیے تین دن کے ویک اینڈ کا باعث بنے گا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت: 29 ستمبر بھی جمعہ کا دن ہے۔ یہ مملکت کے رہائشیوں کے لیے ایک اور تین دن کا ویک اینڈ ہوگا۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی