04:03 pm
2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سال 2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد حج کرسکے گی کیوں کہ سعودی
حکام نے پاکستان کو مکمل حج کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ میڈیا رپورٹس میں سیکریٹری مذہی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس بار 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی شہری فریضہ جج کے لیے جاسکیں گے کیوں کہ اب پاکستان کو عازمین جج کا مکمل کوٹہ ملے گا، اس حوالے سے سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے مکمل حج کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مفت حج سروس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم، وزراء اور سرکاری افسران مفت حج نہیں کر سکیں گے، اس حوالے سے پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ ہر سال 650 افراد کومفت حج کرایا جارہا ہے، خدام اورمعاونین کی مد میں کیسے اتنے لوگوں کو بھجوایا جاسکتا ہے؟ یہ معاملہ ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم وزراء یا کوئی سیاسی شخصیت مفت حج نہیں کر سکتی، سرکاری افسران، خدام، معاونین کے لیے مفت حج کی سہولت ختم کی جائے، کون کون مفت حج پر جاتا ہے؟ تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں۔ چئیرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ بیوروکریٹ اور سیاستدان یا افسر مفت میں حج حاصل نہیں کر سکتا، ہمیشہ کے لیے مفت میں حج کی سہولت کو ختم کیا جائے، جن سرکاری افسران کی فیملیز نے مفت حج کیے ان سے ریکوری ہو گی، پی اے سی کا وعدہ ہے کہ مفت حج ختم ہوگا کیوں کہ پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے یہاں ایسی سہولت عوام پر بوجھ ہیں، کسی وزیر سیکرٹری یا ایم این اے کی فیملیز گئی ہوں گی تو پیسے وصول ہوں گے، وصولیاں کرکے رقم حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی