05:57 pm
بڑے اسلامی ملک نے شریک حیات کے علاوہ جنسی تعلقات پر پابندی عائدکردی ،امریکہ بھی میدان میں آگیا،بڑاعلان

بڑے اسلامی ملک نے شریک حیات کے علاوہ جنسی تعلقات پر پابندی عائدکردی ،امریکہ بھی میدان میں آگیا،بڑاعلان

05:57 pm

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک )انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے
تحت شادی کے علاوہ ج ن س یتعلقات قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید کی سزا ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیاحت اور سرمایہ کاری متاثر ہونے کے خطرے کے باوجود یہ قانون فیصلہ کیا گیا، نیا فوجداری ضابطہ انڈونیشین کے علاوہ غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگا، اور غیر شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ضابطے میں صدر اور ریاستی اداروں کی تضحیک، ریاست کے نظریات سے مختلف تبصرے پھیلانے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ قانون تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بعد منظور کیا گیا ہے۔ تاہم یہ قانون 3 سال تک لاگو نہیں ہوگا، اس دوران علمدرآمد کیے جانے والے ضابطوں کو مرتب کیا جائے گا۔ اس وقت انڈونیشیا میں شادی شدہ افراد کا دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر پابندی ہے تاہم شادی سے قبل ج ن س یتعلقات پر پابندی نہیں ہے۔ انڈونیشیا کی سیاحت بورڈ کے ڈپٹی چیف مولانا یوسران نے بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب معیشت اور سیاحت عالمی وبا کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی ہے، اس کا منفی اثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھیں ہیں، ہم نے پہلے ہی اپنے تحفظات سے وزارت سیاحت کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس قانون کے اثرات کتنے نقصان دہ ہوں گے۔ ٹورزم ایسوسی ایشن نے پہلے بتایا تھا کہ جو غیر ملکی بالی میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، ان کی تعداد کورونا کی وبا سے قبل کی سطح 60 لاکھ تک 2025 میں پہنچنے کی امید ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈونیشیا نام نہاد ’ڈیجیٹل خانہ بدوش‘ (ایسے افراد جو خانہ بدوشوں کی طرح رہتے اور انٹرنیٹ و لیپ ٹاپ کے ذریعے کام کرتے ہیں) کو ویزا میں نرمی کی پیشکش کرکے اپنے ملک راغب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکا کے انڈونیشیا میں سفیر سنگ کم نے سرمایہ کاری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کے بعد کم غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگئی، اس کے علاوہ سیاح اور مسافر بھی جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں کم آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی نوعیت کے فیصلوں کو جرم بنانے کی وجہ سے کئی کمپنیاں سوچیں گی کہ انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کرنا ہے یا نہیں۔ انڈونیشیا کی وزارت انصاف کے ترجمان البرٹ ایریز نے بتایا کہ اخلاقیات کے حوالے سے نئے قوانین کو والدین، میاں یا بیوی یا بچے کی جانب سے رپورٹ کرنے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد انڈونیشیا کی قدروں اور شادیوں کے ادارے کی حفاظت کرنا ہے، اسی کے ساتھ کمیونٹی کی رازداری کی حفاظت کے پیش نظر کسی تیسرے فریق کی جانب سے معاملے کو رپورٹ کرنے کی نفی کی گئی ہے تاکہ وہ اخلاقیات کو خود سے جج نہیں کریں۔ ’انڈونیشین جمہوریت کی موت‘ روزنامہ اخبار کورن ٹیمپو نے بتایا کہ اس ضابطے کی سوچ آمرانہ ہے، جکارتہ پوسٹ نے کہا کہ انہیں اپنی درخواستوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ بل کی مخالفت کرنے والوں نے آرٹیکلز میں لکھا کہ یہ آزادی اظہار کو روکے گا، 1998 میں آمر رہنما سوہیترو کے زوال کے بعد سے جمہوری آزادی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بڑا دھچکا ہے۔ انڈونیشین لیگل ایڈ انسٹیٹیوٹ کے وکیل سٹرا ریفرینڈم نے لکھا کہ یہ دھچکا نہیں بلکہ انڈونیشیا کی جمہوریت کی موت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل قطعی طور پر جمہوری نہیں تھا۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے قانون و انسانی حقوق یسونا لاولی نے تنقید کے ردعمل میں کہا کہ مختلف کلچر اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ملک میں ایسا فوجداری ضابطہ بنانا آسان نہیں ہے جو تمام لوگوں کے مفادات کو مدنظر رکھے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی