10:45 am
درخت گرنے کا واقعہ، برطانوی حکومت کو 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر جرمانہ بھگتنا پڑ گیا

درخت گرنے کا واقعہ، برطانوی حکومت کو 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر جرمانہ بھگتنا پڑ گیا

10:45 am

لندن (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں طوفانی بادوباراں کے دوران درخت گرنے سے قریب کھیلتی ایک بچی کی موت
واقع ہوگئی ۔ عدالت نے میونسپل حکومت کو غفلت برتنے پر بچی کے ورثا کو دو لاکھ 80ہزار پائونڈ جرمانے ادا کرنے کا حکم دیدی۔یہ رقم تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر بنتی ہے۔برطانیہ میں تیز ہوا چلنے کے باعث درخت گرنے سے حکومت کو 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ درخت ہوا سے اڑ کر دو جا گرا لیکن اس نے تباہی مچا دی تھیعدالتی حکام نے مقامی کونسل کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ ہوا چلنے سے پہلے ہی اس درخت کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی اور یہ بوسیدہ ہو چکا تھا۔ بعد ازاں ہوا چلی تو یہ درخت ہوا میں اڑ کر تباہی اور بچی کی موت کا باعث بن گیا۔عدالتی سماعت کے دوران ایلا کے غمزدہ والدین وکی اور نیل ہینڈرسن جو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ اس صبح اپنی بیٹی کو سکول کے دروازے پر لے آئے تو انہیں بچی کے محفوظ رہنے کی امید تھی۔ نیو کیسل سٹی کونسل جس سے درختوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ کیا گیا تھا نے ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایٹ ورک ایکٹ کے تحت بچی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔چھ سالہ ایلا ہینڈرسن شمالی انگلینڈ کے شہر نیو کیسل میں سکول کے کھیل کے میدان میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ تیز ہواؤں کے باعث وہ قریبی ولو کے درخت سے بوسیدہ لکڑی کے ایک بڑے ٹکڑے سے ٹکرا گئی۔دوسرے بچے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ایلا اس حادثے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور درخت گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔ 25 ستمبر 2020 کو ہونے والے حادثے کے بعد طالبہ کو رائل وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن اگلے دن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔جسٹس زو باسفیلڈ نے بتایا کہ کس طرح کونسل کی ٹیم نے بوسیدہ ولو کے درخت پر کی گئی جانچ صرف ایک منٹ میں مکمل کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ درخت کا معائنہ کرنے میں 13 ماہ کی تاخیر ہوئی تھی۔ عدالت نے نیو کیسل سٹی کونسل کو رقم ادا کرنے کے لیے 15 ماہ کا وقت دیا۔عدالت کو بتایا گیا تھا کہ فروری 2018 میں ایک مستند آربورسٹ کے ذریعہ درخت پر ابتدائی جانچ کرائی گئی تھی جس سے معلوم ہوا تھا کہ درخت میں سڑنے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ کم از کم پانچ دیگر معائنے کیے گئے تاہم یہ معائنے ایک کم اہل ٹیم کے ذریعے کیے گئے تھے اور جگہ اور بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے انہیں کاٹا نہیں گیا تھا۔ عدالت نے یہ بھی سنا کہ درخت کے معائنے کے حوالے سے کونسل کے سکول کے ساتھ رابطے میں ناکامی ہوئی تھی۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار